🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے دورہ 3 سے 6 فروری تک ہوگا جہاں وہ ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم چین کے صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔
خیال رہے کہ بیجنگ جلد ہی اولمپک گیمز کے موسم گرما اور سرما ایڈیشن کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بنے گا، چین نے کرونا وائرس کے باوجود سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے لیے محتاط انتظامات کیے ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورے میں چین کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں سی پیک، تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر اعظم کا دورہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا اختتام ہوگا، دورہ چین میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم بیجنگ میں ممتاز کاروباری رہنماؤں اور چینی تھنک ٹینکس سے خطاب کریں گے جبکہ بیجنگ میں تعلیمی اداروں اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
مشہور خبریں۔
یوکرائن کی جنگ میں جرمنی کے طرز عمل سے امریکہ ناخوش
🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: برلن کے ڈائی ویلٹ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ
ستمبر
ہانیہ عامر اور یشما گل کے لباس کی بات نہیں کی، حنا خواجہ بیات
🗓️ 6 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے دعویٰ کیا ہے
جنوری
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 5 روپے کا اضافہ
🗓️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں
جولائی
عربوں کا اصلی دشمن کون ہے؟
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے نمائندے نے تاکید کی کہ
اکتوبر
اردن کے سابق ولی عہد گرفتار
🗓️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ کو 20 دیگر افراد کے
اپریل
پاکستان میں گاڑیاں اور ٹریکٹر بنانے کی فیکٹری لگانے پر غور کر رہے ہیں، وزیر خارجہ بیلاروس
🗓️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان
مئی
سائفر کیس: عمران خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
🗓️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم و چیئرمین
نومبر
یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم کیا ہوگا؟
🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں: ایک امریکی مصنف اور اٹلانٹک کونسل کے ایک اہم رکن
جون