?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کر دی ہے جبکہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔
دوسری جانب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بلوچستان زلزے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔ زلزلے کی وجہ سے ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
عدن ہوائی اڈے پر پروازیں معطل ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک مطلع ذریعے نے عدن ایئرپورٹ پر پروازوں کے معطلی کی
دسمبر
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان کی ضمانت منظور
?️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک
اکتوبر
نیتن یاہو نے جنگ بندی کی درخواست مسترد کی
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے ہفتے کی شام کہا کہ انہوں نے اسیروں
نومبر
صیہونی فوجی سربراہ کا غزہ کے عالمی صحافتی مرکز پر بمباری کرنے کے سلسلہ میں بے شرمانہ بیان
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف نے دعوی کیا کہ غزہ
مئی
مصر، اردن اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہان کا سہ فریقی اجلاس،بات کیا ہونا ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: آج پیر کو مصر کے صدر، اردن کے بادشاہ اور
اگست
ٹرمپ کے نائب صدر: ایلون مسک نے امریکی صدر پر حملہ کرکے ایک بڑی غلطی کی
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ
جون
صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
جنوری
نزار بنات کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو آزاد کیا جائے؛فلسطینی قومی اقدام تحریک کا مطالبہ
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی قومی اقدام تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی
جولائی