مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ ہیں

شیخ رشید

?️

لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا کہ فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے ، مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ، ایک دن میں کورکمانڈ نہیں بن جاتے ، زندگی لگانا پڑتی ہے ، فوج اور جرنیلوں کی ترقی اور تبادلے معمول کا کام ہے ، پاکستان کے حساس اداروں کو نشانہ نہیں بنا سکتے ، پاک فوج اور ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں ن لیگ صرف کمپنی کی مشہوری کے لیے اداروں کو بدنام کر رہی ہے ، فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ این سی او سی کو دنیا بھر میں کارکردگی کے باعث پذیرائی حاصل ہے لیکن مرے ہوئے لوگوں کی ویکسی نیشن کی خبریں آرہی ہیں، جن کی مدد سے کورونا ویکسی نیشن کو منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےurdupoint.com/daily/livenews/2021-10-07/news-2925887.html میں بھارت ملوث تھا ، پاکستان کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر افغانستان کی امداد جاری رکھے گا ، کیوں کہ افغانستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے ، افغانستان میں امن ہوگا تو خطے اور پاکستان میں امن ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنڈورا لیکس میں زمان پار ک کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ، پنڈورا لیکس میں جوبھی ملوث پایاگیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی ، پنڈورا لیکس جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اردگان کی نیتن یاہو سے نیویارک میں ملاقات

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے نیویارک میں ترک ہاؤس

بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو

امریکہ اور یورپ افریقہ میں استعمار کی واپسی کے خواہاں ہیں: روس

?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک تقریر میں کہا کہ

مہدی المشاط: کرائے کے فوجی دوبارہ جنگ شروع کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یمن میں

حماس کا ٹرمپ کو جواب: غزہ فروخت کے لیے نہیں ہے

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: حماس کے ایک عہدیدار نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے

سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کی زرعی ٹیکس کے نفاذ پر گندم کی کاشت کے بائیکاٹ کی کال

?️ 23 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ چیمبر آف ایگریکلچر (ایس سی اے) نے زرعی

ایران جنگ سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا: امریکی رکن کانگریس

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس کے رکن سیٹھ مولٹن نے ایران جنگ پر ٹرمپ

ریاستہائے متحدہ میں روزانہ ریکارڈ توڑنے والے اومیکرون مریض

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  اب تک 67 ملین سے زیادہ امریکی کووِڈ 19 سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے