?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان کے لیے بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وہ آج اسلام آباد میں پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے کے فوری نفاذ کی منظوری دی، انہوں نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی بلا شبہ گھریلو اقتصادی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کی ترقی کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کا بندرگاہ دنیا کی بہترین بندرگاہ بن جائے گی، اور بلا تعطل بجلی اور دیگر سہولیات کے ساتھ مستقبل کی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنے گی۔
وزیر اعظم نے زور دیا کہ گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ کا سولر منصوبہ ماحول دوست صاف بجلی کی بلا تعطل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنائے، انہوں نے ہدایت کی کہ سولر منصوبے کے نفاذ کا فوری آغاز کیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و اقتصادی ترقی وفاقی حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کمیٹی اور وزارت توانائی کی بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے پیش کردہ سفارشات کو سراہا۔
انہوں نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ وہ جامع حکمت عملی کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے، جس میں فوری، قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبے شامل ہیں۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گوادر میں گھریلو اور کاروباری صارفین کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کے لیے زمین، رابطہ، بنیادی ڈھانچہ اور دیگر ضروری سہولتیں مقررہ مدت کے اندر فراہم کرے گی۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے پنجاب حکومت کا ان کیخلاف سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام چیلنج کردیا
?️ 29 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی
مئی
اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر،
اکتوبر
صیہونیوں کا سب سے اہم جاسوسی اڈہ حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کی جانب سے گلیلوت فوجی
ستمبر
مراد علی شاہ کا پانی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
?️ 6 مئی 2022کراچی(سچ خبریں) وزیراعلی سندھ نے سندھ بھر میں پانی کی چوری کے
مئی
ریاض اسلام آباد دفاعی معاہدہ، امریکہ اور اسرائیل کے لئے واضح پیغام
?️ 20 ستمبر 2025ریاض اسلام آباد دفاعی معاہدہ، امریکہ اور اسرائیل کے لئے واضح پیغام
ستمبر
اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، جوابی کارروائی سے آگاہ کیا
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
مئی
خطے کے استحکام کس چیز پر منحصر ہے؟
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا
نومبر
پاکستان اور چین عالمی سطح پر ایک دوسرے کا تعاون کریں گے
?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی
اپریل