?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں اومیکرون کیسز کے حوالے سے اعداد وشمار پر غور ہو گا، اہم فیصلے متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کل بروز جمعہ کو قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران این سی او سی کی جانب سے ملک میں کورونا وبا کے پھیلاو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اومیکرون کیسز کے حوالے سے تفصیلی غور و فکر کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کے مزید مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مزید 6 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون سے مبینہ متاثرہ یہ 6 افراد بیرونِ ملک سے کراچی پہنچے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ان تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع نے کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی تصدیق کے لیے ان افراد کے نمونے نجی ہسپتال پہنچا دیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ان 6 کورونا وائرس کے شکار افراد میں سے 4 جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل بلوچستان میں اومیکرون کے 30 مشتبہ کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق جن افراد میں اومیکرون کی تشخیص کا شبہ ہے، ان تمام افراد کے نمونے اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد اومیکرون کی تشخیص کی تصدیق یا تردید کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
کیا 7 اکتوبر کی دوبارہ تکرار ہوگی
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعہ کی صبح ایک پریس
دسمبر
خلیل الحیا: جارحیت کے خاتمے کے لیے حقیقی ضمانتیں ہونی چاہئیں
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی
اکتوبر
غزہ کی نازک جنگ بندی ؛ امریکہ اور اسرائیل کی علاقائی جنگوں کی وجہ
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: محمدہ پاکروان غزہ میں قائم ہونے والی نازک آتش بس
اکتوبر
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی
?️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بعد سپریم کورٹ
جنوری
حماس سیاسی سربراہ شہادت پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت
جولائی
ٹرمپ نے پھر کی میڈیا کی توہین،صحافی کو کہا احمق
?️ 29 نومبر 2025 ٹرمپ نے پھر کی میڈیا کی توہین،صحافی کو کہا احمق امریکی
نومبر
82 سال قبل لاہور کے منٹو پارک میں ایک تاریخی قرارداد منظور ہوئی
?️ 23 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں )آج سے 82 سال پہلے 23 مارچ 1940
مارچ
مریم نواز کی تقریروں سے مسلم لیگ ن کو نقصان ہو رہا ہے:رانا تنویر
?️ 20 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا
ستمبر