ایم کیو ایم کا کراچی بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ، سندھ حکومت کی مخالفت

?️

کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ایم کیوایم رہنماؤں نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ہما جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ شہر میں ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کس طرح کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ  اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ایم کیو ایم کا مسئلہ نہیں ہے۔ شرم آنی چاہیئے ان وزیروں کو جو کہتے ہیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ جو لوگ مرے ہیں ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے ان پر کیا گزر رہی ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ یہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔ کیا وہ مزید لاشیں گرنے کا انتظار کررہی ہے پھر سنجیدگی کا مظاہرہ اور مداخلت کرے گی۔ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ کراچی آپریشن میں سب سے زیادہ چیخیں بھی ایم کیوایم کی نکلتی ہیں۔ متحدہ ایسے مطالبات نہ کرے جس سے وہ خود متاثر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس اور رینجرز مل کر ٹارگیٹڈ آپریشن کر رہے ہیں۔ متحدہ کہتی ہے کہ فلاں زبان بولنے والے کرائم کر رہے ہیں جو نفرت کی سیاست کا مظہر ہے۔ کرمنلز کی نہ تو کوئی زبان ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی مذھب یا قومیت ہوتی ہے۔ جرائم پیشہ افراد انسانیت اور امن کے دشمن ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت اسٹریٹ کرمنلز کے کیسسز کی پیروی بہتر طریقے سے کر رہی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ متحدہ کے دوست اسٹریٹ کرائم کے خلاف وفاق کو بلانا چاہتے ہیں۔  ایک طرف متحدہ کہتی ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم مضبوط کیا جائے تاکہ بلدیاتی ادارے مستحکم ہوں دوسری طرف متحدہ وفاق کو کہتی ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت کرے۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے، سپریم کورٹ

?️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پی

کابل میں دھماکہ؛طالبان کے اہم رہنما ہلاک

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیخ رحیم اللہ اسکول میں ہونے

اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی برقرار،کاٹز کی جانب سے دا سلوا کی توہین ناقابل قبول ہے:برازیل

?️ 27 اگست 2025اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی برقرار،کاٹز کی جانب سے دا سلوا

حزب اللہ کا مشاہداتی ٹاور، صیہونی حکومت کے کمانڈروں کا نیا خواب

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:حزب اللہ کی رضوان بٹالین نےاس ملک کی جنوبی سرحدی دیوار

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر

تم الکیشن نہ ہی لڑو تو اچھا رہے گا؛بولٹن کا ٹرمپ کو مشورہ

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے

کراچی:گورنرسندھ و وزیراعلی سمیت دیگر اراکین کی قائداعظم کے مزار پرحاضری

?️ 23 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی جارہی

صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں تبدیلیاں، نیا لے آؤٹ کیسا ہوگا؟

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے