🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا ذارئع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکاء اشرف نے ملاقات کی ملاقات میں ملک بھر میں جاری حالیہ چینی بحران سمیت شوگرانڈسٹری کے معاملات پر بات چیت کی گئی ۔ اس ملاقات کے بعد چئیرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات مثبت اور اچھی رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو شوگر انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا۔
شوگر انڈسٹری کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی مشیر خزانہ شوکت ترین کریں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں تین وفاقی وزرا، وفاقی سیکرٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹری بھی شامل ہوں گے۔ ذکا اشرف نے کہا کہ کمیٹی کے سربراہ شوکت ترین نے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے شوگر ملز 15 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گے، جبکہ وسطی پنجاب سے 20 نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز ہو گا۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ کی ملز بھی 15 سے 20 نومبر میں کرشنگ کا آغاز کریں گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی پکڑ دھکڑ سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا، تاہم اب فری مارکیٹ میکانزم پر کام کیا جائے گا۔ ذکا اشرف نے بتایا کہ آئندہ سے چینی کی قیمت طلب اور رسد کے تحت طے کی جائے گی۔ چینی کی ایسی قیمت مقرر کی جائے گی جس سے کسی کا نقصان نہ ہو۔
چئیرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ورکنگ تعلقات بن گئے ہیں، حکومت اور ہم مل کر ایسی قیمت رکھیں گے جس پر تمام فریقین مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کے مفاد میں جلد ملز چلانے کا فیصلہ کیا، چینی کی وافر مقدار پید اہونے کی صورت میں یا تو حکومت چینی خرید لے گی یا پھر چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دے گی۔
مشہور خبریں۔
یمنی عوام سعودی جارح اتحاد کے سامنے خاموش نہیں بیٹھی گے
🗓️ 17 فروری 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے سعودی اتحاد
فروری
سعودی جیل میں قید سماجی کارکن کی صورتحال پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش
🗓️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں اور سعودی سماجی کارکنوں نے 10
نومبر
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ
🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے
جون
وزیر اعظم کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
🗓️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم نے دونوں
اپریل
الضیف اور شہید السنوار کی کچھ نئی تصاویر
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: پہلی بار عزالدین القسام بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے کمانڈ
جنوری
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک صیہونی آبادکار ہلاک
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اعلان کیا کہ عسقلان کے قریب صیہونی عسکریت
اپریل
خاشقجی کیس میں بن سلمان کو امریکی استثنیٰ
🗓️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ انصاف نے استنبول میں ریاض کے ناقد صحافی کے
نومبر
تہران اور ریاض مذاکرات کے بارے میں عراق اور سعودی وزراء کا اظہار خیال
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے منگل کی
اگست