وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس اظہار کیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، انہوں نے ساری عمر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کی ان کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی نےقابض بھارتی انتظامیہ کی قیدوبند کی اذیتیں برداشت کیں اورپرعزم رہے، ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت کی خبر سن کر دل گرفتہ ہوں، ‏سید علی گیلانی نے آخری سانس تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے،ان کی زندگی جہد مسلسل کا ایک استعارہ تھی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کی رحلت سے کشمیری عوام یتیم ہوگئے، انہوں نے کشمیریوں کیلئے زیادہ تر زندگی جیل میں گزاری۔

ان کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کا آخری لمحے تک ایک ہی نعرہ تھا ’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے‘، سید علی گیلانی کے انتقال سے تحریک آزاد ی مزید تیز ہوگی۔

خیال رہے کہ 92 سالہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا انتقال آج رات سری نگر میں ہوا، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے، وہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے۔بعد میں سید علی گیلانی نے تحریکِ حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔وہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے سخت مخالف اور مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز سمجھے جاتے تھے۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے کے لیے اسرائیل کے نئے منصوبے

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: مغربی کنارے میں قابض فلسطینیوں کو قتل کرنے اور شہروں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

?️ 18 جون 2022لاہور(سچ خبریں)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران ہنگامہ

شاباک کے سربراہ بھی ہوئے نیتن یاہو کے خلاف 

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مختلف سیکورٹی اور سیاسی حلقوں کے درمیان

عمران خان نے سب مظالم معاف کرنے کی حامی بھرلی ہے ، صاحبزادہ حامد رضا

?️ 27 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان

یہ جو مرضی کرلیں، 90 فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، عارف علوی

?️ 19 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ

لیول پلیئنگ فیلڈ: احکامات پر عمل نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی ذمےداران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

?️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ انتخابات کے حوالے سے لیول پلیئنگ فیلڈ

روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے دفتر نے جو بائیڈن کے

جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ

?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:53 ممالک میں کیے جانے والےسروے کے نتائج سے معلوم ہوتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے