اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی درخواست پر سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم سے درخواست کی گئی تھی کہ اسے باقاعدہ طور پر یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو جامعہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ملاقات میں گورنر پنجاب نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو باقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔
وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کی درخواست پر یونیورسٹی کے قیام کو منظور کر لیا، وزیر اعظم نے یونیورسٹی کے قیام کے لیے تمام فنڈز فراہم کر نے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام سے یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، یونیورسٹی کی منظوری دینے پر وزیر اعظم کا بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ جون میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں سولر سسٹم کا افتتاح بھی کیا تھا۔ انھوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ سولر انرجی کاحصول آج کے دور میں ناگزیر ہے، توانائی کی ضروریات کو با آسانی پورا کرنے کے لیے شمسی توانائی بہترین متبادل ہے۔
مشہور خبریں۔
قبلہ اول کی سرپرستی کرنے والے ممالک اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے بجائے خیانت کررہے ہیں
اپریل
وزیر اعظم کا ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
جولائی
مار کر بھاگنے کا زمانہ ختم ہوچکا:ایرانی جنرل
مئی
شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید
اگست
امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی
جنوری
اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اعلیٰ طاقت
جولائی
عدالتوں کو مجرموں کی پناہ گاہ بنایا جائے گا تو مجرم عدالت کے احاطے سے گرفتار ہوگا، مریم اورنگزیب
مئی
بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی کی ذلت آمیز شکست کی شروعات
مئی