وزیر اعظم نے بھارت سے اظہار یکجہتی کی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورتحال کافی سنگین ہو چکی اور ہمسایہ ملک میں دوسری لہر نے کافی تباہی مچائی ہوئی ہے جب کہ اس وقت ہمسایہ ملک بھارت کو کافی مشکلات کا سامنا ہے بھارت کی سنگین صورتحال کو دیکھتے وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھارت سے اظہار یکجہتی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ کورونا وائرس کی ایک خطرناک لہر سے لڑ رہے ہیں۔ ہماری دعائیں بھارت سمیت دنیا بھر میں وبائی امراض میں مبتلا تمام لوگوں کے ساتھ ہیں،اللہ تمام مریضوں کو جلد صحتیاب کرے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر انسانیت کا سامنا کرنے والے اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

بھارت میں گزشتہ روزصرف 24 گھنٹوں میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کے 3 لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2263 مریض انتقال کر گئے ۔ یہ اعداد و شمار دنیا میں یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہوچکی ہے۔
دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹا بیس کے مطابق دو تہائی سے زائد اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ عوام کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی مصنوعی قلت بھی پیدا کی جا رہی ہے جس سے اسپتالوں میں موجود کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بھی ہوئی۔ اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بھارت میں کئی شہری اسپتالوں کے سامنے ہی پگڈنڈیوں اور فُٹ پاتھ پر سونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کیا جوا کھیل رہا ہے؟

🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: یوکرین کے خود ساختہ بحران کی وجہ ختم ہونے والی

Your Instant Pot Will Come in Handy For All These Healthy Recipes

🗓️ 21 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

اسرائیلی فوجی کمانڈر کے درمیان لبنان کے بارے میں بات چیت

🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: اناطولیہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اعلان

صیہونی صدر متحدہ عرب امارات کے دورے پر

🗓️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی صدر اسحاق هرتزوگ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد

مغرب ہمیں بغیر کسی شرط کے ایف 35 دے: ترکی

🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   آنکارا حکومت کا کہنا ہے کہ مغرب کو ترکی کو

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی حکمت عملی

🗓️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے

پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا قرضہ ملا

🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے انتہائیچونکنے والے مالیاتی مشیر

ہم غزہ میں کسی بھی فریق کی موجودگی کو قابض سمجھتے ہیں: حماس

🗓️ 16 فروری 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے الجزیرہ نیٹ ورک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے