?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پولیس اہلکار ایک شخص کی جان بچاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔وزیراعظم نے سپاہی کی بہادری کو سراہتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابل تحسین ہے۔
اور اب وزیراعظم نے مذکورہ پولیس کانسٹیبل کے لیے قومی اعزاز کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرین کے نیچے آنے والے شخص کو بچانے والے کانسٹیبل جمیل احمد کو 23 مارچ کو اعزاز سے نواز جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں قرآن پاک کی آیت بھی شئیر کی جس کا مفہوم ہے کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔واضح رہے کہ کانسٹیبل جمیل احمد نے 8 محرم کو ٹرین سے گرنے والے مسافر کو بچایا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان: افغانستان میں ڈرون آپریشن کے لیے ہمارا امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے ترجمان نے حالیہ اطلاعات کے جواب میں
نومبر
سیاسی رہنماؤں کا ان کیمرہ سیشن، پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈی
مئی
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کی حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ اتحادی کابینہ تشکیل
مئی
شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ’ اچھی پوزیشن ’ میں ہے، اسحٰق ڈار
?️ 18 نومبر 2025 ماسکو: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے
نومبر
ڈیووس سربراہی اجلاس کا جھٹکا، طوائفوں کا گرم بازار یا یورپی سرمایہ داروں کا اجتماع؟
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیووس اجلاس جو پیر 26 جنوری کو شروع ہوا تھا جس
جنوری
پنجاب میں عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی
?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ
اپریل
امریکی وزیر خارجہ کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے:امریکی سینیٹرز
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ کے افغانستان سے غیر ذمہ دارانہ انخلا اور واشنگٹن کے
اگست
پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا
?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے
جنوری