?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے کرکٹ گراونڈ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے وہاں کے نوجوانوں کو کرکٹ گراؤنڈ کی خوشخبری سنا دی اور ساتھ ہی میں یہ بھی لکھا کہ ہم بنی گالہ کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ گراوَنڈ بنا رہے ہیں یونین کونسل سطح پر ملک بھر میں گراوَنڈ بنائے جائیں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ گراوَنڈ بنا رہے ہیں۔ منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر بھی گراوَنڈ بنائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے زیرتعمیر کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود گراؤنڈ میں جاکر گراؤنڈ کی پِچ اور دیگر سہولیات ضروریات کا معائنہ بھی کیا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کی زیر صدرات جمعرات کے رو ز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں محکمہ سپورٹس پنجاب کا اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں سپورٹس کے سالانہ ترقیاتی پروگرام، یوتھ افئیرز ونگ، سپورٹس ایوارڈ پروگرام اور سپورٹس کیلنڈر کا جائزہ لیا گیا ،سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے بریفنگ دی، اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، پی ایم یو افسران ودیگر بھی شریک تھے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے بورڈ کی میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں ،یوتھ افئیرز ونگ میں افسران کی تعیناتی ، سالانہ ترقیاتی منصوبے ،آئندہ سپورٹس کیلنڈرپر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں پنجاب گیمز اور بین الصوبائی گیمز 2021 کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا پہلا پنجاب سپورٹس ایوارڈ منعقد کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،
صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ سپورٹس پنجاب کے افسران کو پہلی سپورٹس پالیسی منظور ہونے پر مبارکباددی اور کہا پہلی سپورٹس پالیسی کے منظور ہونے سے پنجاب میں کھیلوں کے حوالے سے انقلابی تبدیلی آئیگی ، سپورٹس کو فروغ ملے گا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، پنجاب حکومت نے سپورٹس کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اگلے مالی سال کے بجٹ میںمحکمہ سپورٹس کے بجٹ میں 200 فیصد اضافہ کیا ہے جس سے سپورٹس کے جدید ترقیاتی منصوبہ جات بنائے جائیں گے ان منصوبوں میں اعلی معیار کی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ کھلاڑی اپنے کھیل کو بہتر بنا کر ملک کا نام روشن کریں، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گراس روٹ لیول تک ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزیدکہا کہ آئندہ سپورٹس کیلنڈر پر عملدرآمد کے لئے بھرپور انتظامات کئے جائیں، پہلے سپورٹس ایوارڈ کی تقریب سے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی ہوگی، ان کی کارکردگی کو سراہنے سے نوجوانوں میں سپورٹس کا شوق پیدا ہوگا،انہوں نے کہاکہ سپورٹس کے فروغ کے لئے میڈیا سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے سوشل میڈیا کو مزید فعال کیاجائے تاکہ نوجوان سپورٹس سرگرمیوں سے آگاہ رہیں۔
مشہور خبریں۔
ابو غریب جیل میں امریکی انسانی حقوق کی ایک نئی داستان
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی امریکی ابو غریب جیل میں قید سابق
اگست
صیہونی حکومت کے ساتھ ترکی کا تنازع، سچائی یا سیاسی کھیل؟
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ ہفتے اپنی تمام
نومبر
پاکستان میں بھی انسٹاگرام ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف
?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو
نومبر
توشہ خانہ ون کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی
اکتوبر
الجزائر نے مراکش کے ساتھ مفاہمت پر مبنی عرب لیگ کے منصوبے کو مسترد کردیا
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر پچھلے مہینے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے
ستمبر
ایران کو غنیسازی سے روکنے پر راضی کرنا ناممکن ہے: وندی شرمن
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں: امریکہ کے سابق پولیٹیکل ڈپٹی سیکرٹری اور 2015 کے
مئی
صنعا میں غیر معمولی سیلاب
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صنعاء کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ کی شام سے
جولائی
پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت مکمل، فیصلہ کل سنایا جائے گا
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات
فروری