?️
اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ، جس کے بعد کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات مکمل کر لیں ، کمیشن کی جانب سے براڈشیٹ انکوائری کمیشن کی تحقیقات مکمل کیے جانے کے بعد 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ بھی تیار کی گئی ،جس کے بعد براڈ شیٹ کمیشن نے رپورٹ وزیر اعظم افیس میں جمع کرادی ، کمیشن رپورٹ جوائنٹ سیکرٹری زاہد مقصود نے وصول کی ، براڈشیٹ کمیشن کی 100صفحات کی رپورٹ اور متعقلہ ریکارڈ مجموعی طور پر 500 صفحات پر مشتمل ہے ، رپورٹ کے ساتھ مخلتف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ الگ رکھا گیا ہے ، جس میں 26 گواہان کے ریکارڈ کیے گئے بیان بھی شامل ہیں تاہم ایک سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران گوہان کے بیانات کی روشنی میں قوم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے برڈ شیٹ کمیشن کے ریڈار پر آگئے کیوں کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے تحیققات میں معلوم کرلیا کہ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ کس نے کیا اور کن وجوہات پر کیا؟ براڈ شیٹ کی رقم غلط افراد کو کس نے ادا کی ؟ اور کس نے کس کو کتنی رقم ادا کی اس کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ، براڈ شیٹ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز 9 فروری کو کیا تھا ، اداروں اور محکموں کی جانب سے ریکارڈ ملنے کے بعد 22 مارچ تک مقررہ وقت سے پہلے ہی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل اپنے انجام کے قریب ہے ؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور
دسمبر
ایران پر امریکی حملے نے دنیا کو سنگین جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پی ٹی آئی
?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ایران
جون
الاقصیٰ طوفان نے لگائی اسرائیل کی نابودی پر مہر
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر فلسطینی تحریک
اکتوبر
مزاحمتی تحریک کو خلع سلاح کرنے کے بارے میں شہید اسماعیل ہنیہ کا دوٹوک جواب
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:مصری و قطری ثالثوں کے ذریعے حماس سے اسلحہ ترک
اپریل
امریکہ کو سائبر حملوں میں اضافے پر تشویش ہے
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: Axius کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن نے پیر
اکتوبر
کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے
مارچ
اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ترک شہری ہلاک
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جنوری
نکولس برنز نے چین میں امریکی سفارتخانہ سنبھالا
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: بیجنگ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا
مارچ