وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی: صدر مملکت

کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا:  صدر مملکت

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی، آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔معاشرے سے منافرت کا خاتمہ ریاست کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے، بین المذاہب ہم آہنگی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقلیتی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔انہوں نے انسانوں کے حقوق کی جانب رسول  اسلامؐ کے اقوال کی جانب  اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاکﷺ کے فرمودات میں بارہا واضح کیا گیا ہے کہ تمام انسانوں کے حقوق یکساں ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ صلح حدیبیہ معاشرتی اعتبار سے مصالحتی عمل کی اعلیٰ ترین مثال ہے، منافرت اور فرقہ وارانہ سوچ ختم کرکے ایک قوم بنا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے منافرت کا خاتمہ ریاست کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے، بین المذاہب ہم آہنگی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

صدر مملکت نے اسلاموفوبیا  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی،اور عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اٹھانے کی کوشش کی،  آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

مشہور خبریں۔

شامی عوام کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ پسپائی پر مجبور

🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحسکہ کے نواح میں

غزہ نے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کیا کیا ہے؟ترک وزیر خارجہ

🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ نے بین

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیل، جسٹس منیب اختر کا بینچ کا حصہ بننے سے معذرت

🗓️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تبادلہ ہو گیا

🗓️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  چیف

دنیا کی سب سے پہلی اے ٹی ایم کے بارے میں دلچسپ حقائق

🗓️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) دنیا میں سب سے پہلی اے ٹی ایم کہاں

میں نے صدی ڈیل کے منصوبے کو کوڑے دان میں پھینک دیا :کویتی پارلیمنٹ اسپیکر

🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:کویتی پارلیمنٹ اسپیکر نے فلسطینیوں کے لیے اس ملک کی پارلیمنٹ

بھارت حساس نوعیت کے ’کشمیر پیپرز کی ڈی کلاسیفکیشن‘ روک سکتا ہے، برطانوی اخبار

🗓️ 19 فروری 2023کشمیر: (سچ خبریں) معروف برطانوی جریدے گارجین کی ایک رپورٹ میں کہا

مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

🗓️ 27 اکتوبر 2024خوشاب: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے