اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 23 جنوری بروز اتوار تقریباً دن کے 3 بجے ’آپ کا وزیراعظم‘ پروگرام میں عوام کی براہ راست فون کالز موصول کریں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم فون کالز پر ناصرف عوام کی شکایات اور آراء سنیں گے بلکہ وہ اس دوران حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے بھی عوام کو آگاہ کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی پی گروتھ میں بہتری پر اپنی حکومتی ٹیم کو مبارک باد دی ، انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت کو 3 سالوں میں 5 اعشاریہ 37 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں ، جس کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ، ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اس حوالے سے بلومبرگ نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کووڈ وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد سے پاکستان کو نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل کیا گیا ہے ، جو ملازمتوں کو بچانے اور جان بچانے کی نشاندہی کرتا ہے ، دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اس بات کو تسلیم کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
لاکھوں افغان بچوں کو غذائی قلت کا سامنا:اقوام متحدہ
جنوری
سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کا حکم معطل کردیا
اکتوبر
جرمن شہری بے وطن ہو سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر
ہزارہ ایکسپریس سانحہ کم وسائل کا شاخسانہ ہے، وزیر ریلوے
اگست
پاکستان کا رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکلنے کا امکان
اکتوبر
ایچ ای سی آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم پر سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز معترض
دسمبر
محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں: مڈل ایسٹ مانیٹر
جنوری
خطہ میں جنگ کو بڑھاوا دینے میں اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کی ملی بھگت کے ہوشربا حقائق
ستمبر