?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا آغازکریں گے، اس ون ونڈو احساس سینٹر میں ایک ہی جگہ پر تمام احساس سہولیات میسر ہونگی۔ اس ون ونڈو سینٹرکا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔ جس سے ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلےون ونڈواحساس سینٹرکاآغازکریں گے ، اس موقع پر وزیراعظم کو ون ونڈو سینٹر اور احساس ون ونڈو اقدام پر بریفنگ دی جائے گی۔اسلام آباد میں آج پہلا ون ونڈواحساس سینٹر قائم کیا جارہا ہے ، جس کے بعد ملک کے ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سینٹرز کھولے جائیں گے ، اس سینٹر میں ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔
احساس کےون ونڈو اقدام کے چھ اجزا ہیں، احساس ون ونڈو پہلا جزو ہے جبکہ دیگر حصوں میں ڈیجیٹل انفارمیشن و سروسز پلیٹ فارم، موبائل ایپ ، بیک آفس کا مجموعی ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اوریکساں ومربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں۔
اس حوالے سے سینیٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کرینگے – اس مرکز میں ، ایک ہی جگہ پر تمام احساس سہولیات میسر ہوں گی ،ان مراکز کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ، یہ اسلامی فلاحی ریاست کی جانب سفر میں ایک بہت بڑا اقدام ہے۔


مشہور خبریں۔
اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ترکیہ روانہ ہوں گے
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل
جون
صیہونی فلسطینی آزاد ریاست کیوں نہیں بننے دے رہے؟نیتن یاہو کی زبانی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی برادری کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کے
فروری
عراق میں امریکی قبضے کے جرائم کے اعدادوشمار کو دستاویزی شکل دی گئی
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
اپریل
ایران نے خطے میں فضائی برتری حاصل کر لی ہے: امریکی کمانڈر
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: ایک اعلیٰ عہدے پر فائز امریکی کمانڈر نے ایک بار
جولائی
کورونا کی تشخیص اب جدید طریقے سے کی جا سکے گی
?️ 29 جون 2021ابوظبی (سچ خبریں) ابو ظبی کے حکام محکمہ صحت نے عوام کو
جون
یمنی انصاراللہ نے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: عمان میں بلنکن کے ساتھ 5 عرب ممالک کے وزراء
نومبر
اولمپکس کے خلاف حماس کی دھمکیوں کی ویڈیو جعلی
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعتراف کیا
جولائی
کچھ حزب اللہ کے فادی 1 اور فادی 2 میزائلوں کے بارے میں
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے کچھ ویڈیوز میں گزشتہ شب کے بھاری
ستمبر