وزیر اعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں کو ایک اور سہولت کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان آج اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے، ڈیجیٹل پورٹل سے آن لائن پاورآف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکےگی اس عمل سے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے ، ڈیجیٹل پورٹل سےپاور آف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکے گی۔اس سلسلے میں وزارت خارجہ اورنادراکے مابین مفاہمتی یادداشت بھی دستخط ہوگی ، پورٹل نادرا کے ڈیٹابیس سے منسلک ہوگا۔

ابتدائی طور پرڈیجیٹل پورٹل 10ممالک میں شروع کیاجا رہا ہے ، ڈیجیٹل پورٹل سے آن لائن پاورآف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکے گی۔ڈیجیٹل پورٹل سے صارفین اپنی درخواستوں کا اسٹیٹس بھی چیک کرسکتے ہیں ، جس سے سمندرپار پاکستانیوں کو وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔

دوسری جانب  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔ الواداعی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی الوداعی ملاقات کی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ کے بچوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت

🗓️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے قابض حکومت کے محاصرے

تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر

🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں

فلسطین کے لیے اسرائیلی، امریکی اور عرب سازشوں بارے میں عطوان کا انتباہ

🗓️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ کار

یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا: اردوغان

🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ یوکرین کو ٹینکوں

ایک ساتھ انتخابات: حکومت نے پی ٹی آئی کو ملاقات کی دعوت دی ہے، فواد چوہدری

🗓️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے

صیہونی فوج کی حماس کے خلاف ناکامی؛ صیہونی میڈیا کی رپورٹیں

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:عبری زبان کے ذرائع ابلاغ نے کھل کر اعتراف کیا ہے

غزہ کے خلاف صہیونی جرائم کا تسلسل

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے