🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیا، اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔
عمر ایوب نے اعتراض عائد کیا کہ شہباز شریف اس ایوان کے رکن نہیں، الیکشن ہارے ہیں، مزید کہا کہ نامکمل ایوان میں وزیراعظم کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات کو مسترد کر دیا اور دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔
قبل ازیں، وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے اتحادی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ اسکروٹنی کے عمل کے لیے اسپیکر آفس پہنچے تھے۔
سنی اتحاد کونسل نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے لیے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
اتحادی جماعتوں نے وزارت عظمیٰ کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار، پاکستان پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ، مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ، استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری اور رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف نے جمع کروائے۔
کاغذات سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کے پاس جمع کروائے گئے۔
واضح رہے کہ جاری انتخابی شیڈول کے مطابق وزیر اعظم کا انتخاب 3 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔
حالیہ عام انتخابات میں عمر ایوب خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18ہری پور سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے ایک لاکھ 92 ہزار 948 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز ایک لاکھ 12 ہزار 389 ووٹ لے سکے تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لاہور کے حلقے 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48 ہزار 486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اس وقت کوئی جنگ جیتنے کے قابل ہے؟
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے سابق سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ اس
اپریل
صہیونی وزیر کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ
🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ واللا نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے
جنوری
نیویارک میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری سے
اکتوبر
اب بسیں بھی آپ کے لیے محفوظ نہیں: صیہونی آباد کاروں کو وارننگ
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فسلطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونی آبادکاروں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ
ستمبر
مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا: فواد چوہدری
🗓️ 28 جنوری 2021مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی
جنوری
نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا
🗓️ 15 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن
دسمبر
کیا یوکرین کی جنگ عالمی نظام کو تبدیل کرنے کا آخری قدم ہے؟
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں: سعید ساسانیان: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان
مئی
روس کو تین گنا بحرانوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا: الیانوف
🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں: ایک ٹویٹر پیغام میں آسٹریا کے شہر ویانا میں بین
اگست