🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق عالمی بینک کی رپورٹ پر وضاحت جاری کی ہے جس میں عالمی بینک کے پاکستان کی ترقی سے متعلق معاشی تخمینے کو غلط قرار دیا گیا ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تحت مالی سال2021 میں معاشی ترقی کی شرح 3.94 فیصد رہی، جبکہ عالمی بینک کا موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو3.4 فیصد رہنے کا تخمینہ درست نہیں، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 5 فیصد شرح رہے گی، گنے، چاول، مکئی، کپاس کی فصل میں بہتری کا تخمینہ ہے،گندم کی پیداوار 2 کروڑ 75 لاکھ ٹن رہی جبکہ مکئی کی پیداوار 89 لاکھ ٹن رہی۔
جولائی میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 2.3 فیصد بہتری آئی۔وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ زرعی شعبے میں شرح نمو 2.8 فیصد، صنعتی شرح نمو 3.6 فیصد، خدمات میں شرح نمو 4.4 فیصد ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر جاری رپورٹ میں کہ پاکستان کو رواں مالی سال مالیاتی مسائل کا سامنا رہے گا ، پاکستان کو بیرونی دبا ئواور مالی چیلنج کم کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔
عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سالی معاشی نمو 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان کی معاشی نمو مالی سال 2023ء میں4 فیصد تک پہنچ جائے گی ۔ارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان معاشی استحکام کو برقرار رکھنے پرتوجہ دے ، شعبہ توانائی کامالی استحکام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں رواں مالی سال مہنگائی بڑھنے کی بھی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ مالی سال 23 میں جی ڈی پی کے 2.5 فیصد تک متوقع ہے۔ رواں مالی سال برآمدات میں بھی زبردست اضافہ ہوگا اور پاکستان کا مالی خسارہ جی ڈی پی کے 7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ درمیانی مدت میں قرض لینے کا سلسلہ بلند رہے گا اور آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک پر چلتا رہے گا۔
مشہور خبریں۔
آنے والے لبنانی انتخابات 33 روزہ جنگ کا سیاسی ورژن
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں: حزب اللہ کے چیئرمین سید ابراہیم امین السید نے کہا
فروری
مغرب روس کو عصر حجر میں کیوں نہیں لوٹا سکا؟
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: جبکہ یوکرین کی جنگ کو پانچ ماہ سے زیادہ
جولائی
شام- ترکی تعلقات کا تناظر؛ دونوں فریق کتنا اسکور کر سکتے ہیں؟
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ترکی اور شام کے درمیان مذاکرات کی ممنوعہ ناکامی کے باوجود
مئی
ترک پولیس نے افغان مہاجرین کو مارا پیٹا
🗓️ 15 مئی 2022سچ خبریں: ترک پولیس نے افغان مہاجرین کے مظاہروں پر کریک ڈاؤن
مئی
کورونا: پنجاب میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
🗓️ 13 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی
مارچ
اسرائیل مغربی کنارے پر کب تک قابض رہے گا ؟
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی بربریت نے مشرق وسطیٰ میں
اگست
نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کے خلاف امریکی سفیر کے سخت ریمارکس
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر ٹام نیڈز نے صیہونی حکومت
مارچ
واٹس ایپ نے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا
🗓️ 29 دسمبر 2021سان فرانسسکو ( سچ خبریں) پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی
دسمبر