نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ کے ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے کو اجتماعی حکمت قرار دیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے اپنے ایک فیصلے میں ’کے الیکٹرک‘ کے ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دی اور اسے اجتماعی حکمت کا نتیجہ قرار دیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بدھ کے روز کے الیکٹرک کے ٹیرف میں تقریباً 7 روپے فی یونٹ کی کمی کے فیصلے پر براہ راست کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ستمبر میں کھپت کے لیے منفی ایندھن لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی عوامی سماعت کے دوران، ایک شخص نے یہ سوال کیا کہ آیا ریگولیٹر نے اجتماعی حکمت سے کام لیا ہے جب کے الیکٹرک کے بیس ٹیرف میں تقریباً 20 فیصد کمی کی گئی، جس سے حکومت کی سبسڈی 7 روپے فی یونٹ تک کم ہو جائے گی اور یہ حسابات مئی اور اکتوبر میں کس طرح کیے گئے تھے۔

نیپرا کی رکن (قانونی) امینہ احمد نے عوامی سماعت کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے فیصلے پر دستخطوں کا مطلب یہ ہے کہ اجتماعی حکمت شامل تھی اور فیصلے میں مختلف ٹیرف پیرامیٹرز میں تبدیلیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریگولیٹر نے سبسڈی کا حساب نہیں کیا کیونکہ یہ نیپرا کا کام نہیں ہے۔

اس سے قبل سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ریحان اختر نے عوامی سماعت میں بتایا کہ ستمبر میں اصل ایندھن کی لاگت صارفین سے وصول کی جانے والی قیمت سے کم تھی، اس لیے ملک بھر کے صارفین کو 37 پیسے فی یونٹ کی واپسی کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ صارفین نے اکتوبر میں 8 پیسے فی یونٹ کی مثبت ایف سی اے پہلے ہی ادا کی تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے، اس لیے ریگولیٹری منظوری کے بعد صارفین کو 45 پیسے فی یونٹ کا خالص ریلیف ملے گا۔

ریحان اختر نے سماعت کو بتایا کہ ستمبر 2025 کی کھپت گزشتہ سال کے اسی مہینے سے تقریباً 24 فیصد زیادہ تھی جس کی وجہ طویل موسم گرما تھا، تاہم یہ اگست سے پانچ فیصد کم تھی اور ستمبر کے ٹیرف کے حوالہ جاتی تخمینے سے تین فیصد کم تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتی کھپت بھی میکرو اکنامک عوامل، زیادہ بجلی کی قیمتوں اور سولرائزیشن کی وجہ سے کم ہوئی ہے۔

انہوں نے وضاحت دی کہ ہائیڈروپاور پیداوار اندازوں سے بہتر تھی، لیکن چند تھرمل اور نیوکلیئر پاور پلانٹس پر زبردستی کی بندشوں اور بلوچستان کے اُچ میں مقامی گیس کی کمی اور ایل این جی کی وجہ سے مہنگے ذرائع کا استعمال کیا گیا، ورنہ ایف سی اے زیادہ ہوتا۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت جنوبی پنجاب کے 22 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا

?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر

حکومت پنجاب کا اہم قدم، رمضان پیکیج کے لئے 7 ارب روپے کا اعلان

?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک اہم قدم اٹھاتے

کیا صیہونیوں کا شام تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے؟  

?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل شام میں استحکام پیدا کرنے یا امن قائم کرنے

اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کی لاکھوں ڈالر کی امداد دینے سے انکار

?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال

کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ ہی مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے، رانا ثنا اللہ

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ

نگراں وزیراعظم کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل میں جانیکا اعلان

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آ باد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے

وزیر داخلہ کا اہم بیان، اپوزیشن آزادکشمیر میں ہارنے جا رہی ہے

?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے اہم

حماس اور فتح کے سربرہان کے مابین مصر میں ملاقات متوقع

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فتح اور حماس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے