?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج نیوزی لینڈ کے سکیورٹی انچارج نے ہمیں بتایا کہ سکیورٹی تھریٹ ہیں، پاکستان کی تمام مسلح افواج سکیورٹی پر موجود تھی، ہم نے کہا کہ کے بغیر تماشائیوں کے میچ کھیلیں لیکن وہ نہیں مانے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس دورے کو ایک سازش کے زریعے ختم کیا گیا ہے، جس کی بھی سازش ہے میں نام نہیں لوں گا اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں لگتا ٹیم کے باہر نکلتے ہی حملہ ہو سکتا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کوئی تھرٹ نہیں تھا، جب ہمارے سیکیورٹی اداروں نے ان کے اداروں سے بات کی تو ان کے پاس کوئی ذمہ دار شواہد نہ تھے، ہمارے تمام اداروں نے کام کیا اور انہیں منانے کرنے کی کوشش کی ہے، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہمیں قربانی کا بکرا بنانے چاہتے تھے حالانکہ نیوزی لینڈ ٹیم نے چار ماہ پہلے سکیورٹی ٹیم یہاں بھیجی تھی اور یہ سب کچھ انہوں نے کلیئر کیا ۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے حامی ہیں، ہم نے تمام ممالک کو افغانستان سے انخلاء میں مدد کی ہے، آج 17 دن ہوئے ہیں افغانستان حکومت اور ہم وہاں امن چاہتے ہیں، ہم کبھی نہیں چاہتے کہ افغنستان میں کوئی بھوکا مرے، ہماری فورسز کی موجودگی میں طورخم اور چمن بارڈر محفوظ ہے۔
مشہور خبریں۔
ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری سے متعلق سندھ پولیس کا اہم فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری اور ان کے
ستمبر
فیصل واڈا کیس میں تسلیم کیا گیا کہ غلطی ہوئی، نااہلی بنتی ہے مگر تاحیات نہیں
?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل
اکتوبر
عمران خان کا انتخابی دھاندلی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع، جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان
مارچ
گزشتہ روز لاپتا ہوجانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے
?️ 2 اگست 2022بلوچستان: (سچ خبریں)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں گزشتہ روز لاپتا
اگست
غزہ جنگ کے بارے میں ملالہ یوسف زئی کا بیان
?️ 29 جون 2024 سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے
جون
دی گارڈین نے رپورٹ کیا؛ بن سلمان ٹرمپ کی واپسی پر جوا کھیل رہے ہیں
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: گارڈین کی ورلڈ سروس کے چیف ایڈیٹر جولین برجر نے امریکہ
اپریل
اسرائیلی فوجیوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:15 دسمبر کی صبح، فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا کہ مزاحمتی
دسمبر
کیا اسرائیل ایران پر حملے کرے گا؟ عطوان کی زبانی
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے تل
اپریل