اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اتنی تو نیوزی لینڈ میں فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں پاکستان میں سکیورٹی فراہم کی گئی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پہلی بار کسی کرکٹ ٹیم کو وفاقی کابینہ نے آرمی کی سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنا ہما را فرض تھا،انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی،سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،معلوم نہیں کہ آخری وقت میں انہوں نے ایسا فیصلہ کیو ں کیا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کے باعث تباہی پھیلی ہوئی ہے اور کرکٹ بھی نہیں ہورہی، گزشتہ ایک ماہ سے بھارت ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہا ہے،اپوزیشن بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے کا ملبہ ہم پر ڈال رہی ہے،سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ٹیمیں بھی یہاں آئیں ،انہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوا،ایک وقت آئے گا جب سب یہاں کھیلنے آئیں گے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
اپریل
7 اکتوبر کا حملہ ہمیں بہت مہنگا پڑا: نیتن یاہو
نومبر
آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر عرب میڈیا کا ردعمل
جون
وزیراعظم نے بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا
مئی
بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تباہی
جولائی
مشہور بالی ووڈ اداکارہ کی مسلمان سے شادی ؛اہلخانہ کا ردعمل
جون
پی آئی اے نے دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں کمی کردی
مارچ
ایرانی ایٹمی معاہدے سے نکلنے پروائٹ ہاؤس کی ٹرمپ پر کڑی تنقید
جنوری