?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج بعد دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔ آج وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حساس خط پر ان کیمرہ اجلاس کیلئے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماء اگر متفق ہو جائیں تو حساس خط کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں بات ہو سکتی ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے خفیہ خط کی تفصیلات سے متعلق کابینہ کو آگاہ کر دیا ، وزیراعظم نے کابینہ کو خط سے متعلق اعتماد میں لیا ، کابینہ ارکان نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، کابینہ ارکان کو خفیہ مراسلہ ٹیلی پرامٹر پر دکھایا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے ، ملک کے خلاف سازش پر آخری گیند تک لڑوں گا ، عوام ہمارے ساتھ ہیں ، غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کچھ لوگ غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیراعظم عمرا خان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ، قومی اسمبلی اِن کیمرہ سیشن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مراسلے پر بریفنگ دیں گے۔ اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ خط میں ایسی چیزیں ہیں ، سامنے آنے پر اپوزیشن تباہ وبرباد ہوجائے گی، خط میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر حملہ کیا گیا ، ہم کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے ، قوم کو جلد خوشخبری ملے گی کہ عمران خان کامیاب ہوگئے، ابھی ووٹنگ نہیں ہوئی ، ووٹنگ کے روز دیکھیں گے کہ عمران خان بازی جیت چکے ہیں، اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے.
مشہور خبریں۔
برکس اجلاس سے میں شریک نہ ہونے پر دفتر خارجہ کا ردعمل
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو
جون
غزہ جنگ بندی کے منصوبے کے لیے حماس کے جواب کی تفصیلات
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی کے غزہ جنگ
جون
یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکی وزارت خزانہ کی نئی پابندیاں
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کے انصار اللہ کے مالیاتی
اپریل
اقوام متحدہ ایک فرسودہ بنیاد
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ماؤ ننگ نے کہا کہ
نومبر
مغربی تسلط کا خاتمہ کیسے ہو رہا ہے؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بولیویا کے وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ
اگست
طالبان کو تسلیم کرنا ابھی بہت دور ہے:امریکی صدر
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:افغانستان میں پیش آنے والی صورتحال اور طالبان کی جانب سے
ستمبر
انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق
نومبر
حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نادہندہ نکلے
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے قومی
ستمبر