نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج بعد دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا:فواد چوہدری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج بعد دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔ آج وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حساس خط پر ان کیمرہ اجلاس کیلئے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماء اگر متفق ہو جائیں تو حساس خط کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں بات ہو سکتی ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے خفیہ خط کی تفصیلات سے متعلق کابینہ کو آگاہ کر دیا ، وزیراعظم نے کابینہ کو خط سے متعلق اعتماد میں لیا ، کابینہ ارکان نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، کابینہ ارکان کو خفیہ مراسلہ ٹیلی پرامٹر پر دکھایا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے ، ملک کے خلاف سازش پر آخری گیند تک لڑوں گا ، عوام ہمارے ساتھ ہیں ، غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کچھ لوگ غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیراعظم عمرا خان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ، قومی اسمبلی اِن کیمرہ سیشن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مراسلے پر بریفنگ دیں گے۔ اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ خط میں ایسی چیزیں ہیں ، سامنے آنے پر اپوزیشن تباہ وبرباد ہوجائے گی، خط میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر حملہ کیا گیا ، ہم کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے ، قوم کو جلد خوشخبری ملے گی کہ عمران خان کامیاب ہوگئے، ابھی ووٹنگ نہیں ہوئی ، ووٹنگ کے روز دیکھیں گے کہ عمران خان بازی جیت چکے ہیں، اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے.

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد نے مآرب میں صنعا کی افواج کی نئی فیلڈ فتوحات کا اعتراف کیا

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: مآرب شہر کے ارد گرد سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں

دھمکیوں سے کچھ نہیں ہونے والا:شمالی کوریا کا امریکہ کو انتباہ 

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:شمالی کوریا کے دفاعی وزارت کے ایک عہدے دار نے

پاکستانی شہریوں کی سلامتی کیلئے افغانستان میں آپریشن کیا، دفتر خارجہ کی تصدیق

?️ 26 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان

اخلاقی اسکینڈل اور میکسیکو میں ایک یہودی ربی کی گرفتاری

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: میکسیکو کی فیڈرل پراسیکیوشن آفس نے انتہاپسند یہودی فرقے ‘لو طهور’

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے علیمہ خان کے بیٹے کو پکڑا۔ طلال چوہدری

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا

ابوظبی پورٹس کے ساتھ انفرااسٹرکچر کے معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

?️ 9 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ابوظبی پورٹس گروپ نے ریل،

غزہ کے ہسپتالوں پر قابضین کے محاصرے اور تجاوزات کا سلسلہ جاری

?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:قابض فوج غزہ کے اسپتالوں کے خلاف اپنی جارحیت کو تیز

کیا سپر ٹیکس کا پیسہ صوبوں میں وفاقی حکومت تقسیم کرتی ہی سپریم کورٹ

?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو دوران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے