🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وارنٹ تعمیل کروانے کی اجازت دے دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں سماعت ہوئی، نیب حکام اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب حکام کا کہنا تھا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چوہدری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے سیکشن 24 اے کے تحت فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، وہ اس وقت جوڈیشل اور عدالت کی کسٹڈی میں ہیں۔
نیب حکام نے استدعا کی کہ فواد چوہدری سے وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے۔
بعد ازاں، عدالت نے نیب حکام کو فواد چوہدری سے وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دے دی، ساتھ ہی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ وہ تعمیل کروائے۔
قبل ازیں، نیب نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں فوادچوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے وارنٹ جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں جاری کیے گئے ہیں، وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہوگا۔
فواد چوہدری پر چکوال کے علاقے میں روڈ کی تعمیر میں کمیشن لینے کا الزام ہے، جس پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (15 دسمبر) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں سابق وفاقی فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی تھی۔
اس سے قبل 11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
جبکہ (10 دسمبر) کو فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ 4 نومبر کو فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا، رہنما استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے ’ڈان نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔
5 نومبر کو سابق وفاقی وزیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔
پولیس نے عدالت سے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
7 نومبر کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی تھی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حزب اللہ سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: ممتاز عربی تجزیہ نگار نے نشاندہی کی کہ صیہونی کسی
جولائی
حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا، ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان
🗓️ 16 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
ستمبر
اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے: فوادچوہدری
🗓️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپوزیشن کو شدید
جولائی
صیہونی فوج کا دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر بات کرنے سے انکار
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان نے دمشق میں ہونے والے دہشت
اپریل
سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی
🗓️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا (سینیٹ) کے بعد 26ویں آئینی ترمیمی
اکتوبر
رمضان المبارک کے دوران متعدد عرب ممالک میں بھوک کا بحران
🗓️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:متعدد عرب ممالک کو رمضان کے مقدس مہینے میں داخل ہوتے
اپریل
کینڈین خاتون کا عجیب وغریب مشغلہ،گنیز بک میں آئے گا نام
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: کینیڈین خاتون کیلی ہارڈی کو ٹوتھ برش جمع کرنے کا
جولائی
صہیونیوں کے ہاتھوں شامی عوام کی سلامتی خطرے میں
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، صہیونی فورسز نے جنوبی شام میں اپنی موجودگی
جنوری