?️
سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری سرحدوں کے تعین کے لئے نہ تو ہم صیہونی حکومت سے مذاکرات کر رہے ہیں اور نہ ہم نے کسی کو اپنی جانب سے اس کے لیے مقرر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کام لبنانی حکومت کے ذریعے انجام پانا چاہئے اور حکومتِ لبنان اس سلسلے میں جو بھی اقدام کرے گی ہم اُسے مسترد نہیں کریں گے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سمندری حدود کے تعین کے لئے ہونے والے مذاکرات ہمارے آئندہ کے اقدام کی نوعیت کو طے کریں گے اور صیہونی حکومت کے ساتھ مزاحمتی محاذ کے رویے کا دارومدار بیروت اور تل ابیب کے مابین بالواسطہ مذاکرات کے نتیجے پر ہے،انہوں نے کہا کہ کاریش گیس اینڈ آئل فیلڈ کے علاقے میں اسرائیلی کشتیوں کے غیر قانونی داخلے کا ہم نے جائزہ لیا ہے اور پچاس فیصد اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ یہ معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے جبکہ پچاس فیصد جنگ کا بھی امکان موجود ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ اس سے قبل کاریش فیلڈ میں صیہونی حکومت کے ساتھ لبنان کے اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کر چکے ہیں کہ حزب اللہ معاملات کے حل سے قبل اس خطے میں صیہونی حکومت کو تیل نکالنے کی اجازت نہیں دے گی چاہے اس کے باعث جنگ ہی کیوں نہ چھڑ جائے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کی صورت حال اسرائیلی جرائم کے پھیلتے ہی پھٹ رہی ہے
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ماہرین اور حلقوں نے اس بات کی طرف اشارہ
اکتوبر
آپریشن گش ایٹزیون پر لائبرمین کا ردعمل
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: بیت اللحم کے جنوب میں واقع کرۂ باختری کے علاقے گوش
نومبر
شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس
اگست
حکومت پنجاب کا 6 ڈویژن میں جمعے، ہفتے کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
?️ 23 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں
نومبر
یمنی عوام کے حقوق کا احترام کیے بغیر امن و سلامتی کی بات کرنا بے سود:یمنی عہدیدار
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے
ستمبر
انصار اللہ کی فتوحات نے خطے کی اسٹریٹجک صورتحال کیسے بدل دی؟
?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں:یمن کے مغربی ساحل پر انصار اللہ کی حالیہ پیش قدمی
ستمبر
سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر میزائل حملہ؛4سعودی فوجی آفیسر ہلاک
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر ہونے
فروری
کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو انتہائی زہریلی جگہ قرار دے دیا
?️ 7 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ
ستمبر