نومبرمیں چین پاکستان میں 81.6 ملین ڈالر کی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) نومبر کے مہینے میں چین پاکستان میں81.6 ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا جبکہ اس دوران تمام شراکت دار ممالک سے مجموعی طور پر 197.7 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں موصول ہونے والی مجموعی طور پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد سے زائد حصہ چین کا تھا۔
چین سے مجموعی سرمایہ کاری 92.7 ملین ڈالر رہی تاہم 11.1 ملین ڈالر کے اخراج کے بعد خالص سرمایہ کاری 81.6 ملین ڈالر رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق ہانگ کانگ (چین) جسے الگ درجہ دیا جاتا ہے نے اس ماہ میں 23.3 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری آئی۔اسی مہینے کے دوران دیگر بڑے سرمایہ کاری شراکت داروں میں سوئٹزرلینڈ سی16.8 ملین ڈالر ، متحدہ عرب امارات 14.5 ملین ڈالر اور جنوبی کوریا 8.3 ملین ڈالرشامل تھے جبکہ باقی سرمایہ کاری دیگر ممالک سے آئی۔
جاری مالی سال 2025-26 کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تا نومبر میں بھی چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کار رہا۔ اس عرصے کے دوران چین نے 308.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو کہ اس مدت میں موصول ہونے والی مجموعی 927.4 ملین ڈالر کی خالص ایف ڈی آئی کا تقریباً ایک تہائی بنتی ہے۔جولائی تا نومبر کے دوران پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے 100.8 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ سے 89.4 ملین ڈالر، برطانیہ سے 55.6 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 40.4 ملین ڈالر، کینیڈا سے 38.3 ملین ڈالر، جاپان سے 32.5 ملین ڈالر، بحرین سے 22.2 ملین ڈالر، ملائیشیا ء سے 16.7 ملین ڈالر، نیدرلینڈز سے 16.3 ملین ڈالر، فرانس سے 12.2 ملین ڈالر، ناروے اور امریکہ سے بالترتیب 11.2 ملین ڈالر جبکہ سنگاپور سے 10.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری موصول ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں توانائی کا شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے سرفہرست رہا جہاں 86.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی،اس میں تھرمل منصوبوں میں 6.9 ملین ڈالر، پن بجلی منصوبوں میں 36.3 ملین ڈالر اور کوئلے سے چلنے والے منصوبوں میں 43.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے، مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 67.7 ملین ڈالر جبکہ الیکٹریکل مشینری کے شعبے میں 13 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
مالی سال 2025-26 کے ابتدائی پانچ ماہ میں بھی پاور سیکٹر غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سب سے بڑی منزل رہا جہاں مجموعی طور پر 383.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، اس میں کوئلے پر مبنی منصوبوں میں 187.5 ملین ڈالر، پن بجلی منصوبوں میں 162.7 ملین ڈالر اور تھرمل منصوبوں میں 33.6 ملین ڈالر شامل ہیں،اس کے علاوہ خوراک کے شعبے میں 44.3 ملین ڈالر، الیکٹریکل مشینری میں 58.5 ملین ڈالر، پیٹرولیم ریفائننگ میں 28.6 ملین ڈالر اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 16.8 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مشہور خبریں۔

جرمنی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد منع

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  جرمن وزارت اقتصادیات نے ڈی پی اے کو بتایا کہ

مودی نے وائٹ ہاؤس میں کیا کہا؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مودی کا خیرمقدم کیا اور دونوں

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی

?️ 5 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن

بھارت دہشتگردوں کی مالی و عسکری سرپرستی، کشمیر میں ظلم چھپا نہیں سکتا: پاکستان

?️ 27 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا

شہید نصراللہ ہمیشہ امت اسلامیہ کے فکرمند تھے

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری سے مزاحمت کی پارلیمانی جماعت کے

سعودی اتحاد کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 95 خلاف ورزیاں

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے عسکری ذرائع نے 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر

بائیڈن کے بڑھاپے سے یورپی رہنما حیران

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت ختم، نوٹیفکیشن جاری

?️ 24 نومبر 2025گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ آئینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے