?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کسی چیز سے مشروط نہیں،نواز شریف وطن واپس آئیں گے لیکن اس کا پنجاب حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں۔
اگر پی ٹی آئی کے ووٹ پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے،موقع آنے دیں سب کو پتہ چل جائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ آصف نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ہمارے قریب آئیں اللہ تعالٰی وہ نوبت نہ لائے۔
عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پر لوگ مایوس ہو رہے ہیں،وہ لوگ اپنی لیے نئی پارٹیاں اور نئی پناہ گاہیں تلاش کر رہے ہیں۔اعتماد کے ووٹ کے بعد وزیراعلٰی پنجاب کے امیدوار کا فیصلہ ہو گا،مجھے گنتی نہیں آتی لیکن ہمارے پاس ارکان کی بہت بڑی تعداد ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عدالتی معاملات پر ریڈلائن عبور نہیں کروں گا،مریم نواز کو پارٹی کا آرگنائزر لگانا اچھی بات ہے جبکہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔
دوسری جانب وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی ضرور آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلی ٰکے امیدوار حمزہ شہباز ہی ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت حمزہ شہباز کو فوری طور پر پاکستان پہنچنے کی ہدایت کر چکی ہے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچیں گے اور واپس آکر فوری طور پر اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
جبکہ گذشہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔وفاقی وزیر قانون نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے معاملے پر آئینی اور قانونی نکات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ ہر صورت لینا ہوگا،اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی صورت میں مسلم لیگ ن نے دستیاب آئینی اور قانونی آپشنز پر بھی غور کیا۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا جلد قوم سے خطاب کا امکان
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا جلد قوم سے خطاب کا
فروری
وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کو بڑے چیلنجز قرار دے دیا
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ماحولیاتی تبدیلی
جولائی
غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی انتہا، فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے شروع کردیئے
?️ 14 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیل نے غزہ میں دہشت گردی کی انتہا کرتے
مئی
ابو عبیدہ کا بچنا اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ایک بڑی ناکامی
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی عسکری امور کے تجزیہ کار امیر بخبوت نے واللا
جنوری
روس نے ہمارے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو جواب دیں گے:امریکہ
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ اگر روس
اکتوبر
شام میں تمہارا کھیل ختم ہوچکا،اب یہاں سے جانا ہوگا؛ایرانی سفیر کا امریکہ کو پیغام
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران شام پر کسی
جنوری
عراقی پارلیمنٹ اسپیکر اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات میں کیا ہوا؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے جو بغداد کا دورہ کیا ہے،
اگست
غزہ پر کس کی حکومت ہے؟: صہیونی جنرل کا اعتراف
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ریزرو جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے
اپریل