نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام سپیکر راجہ پرویز اشرف نے نئے منتخب ہونے والے ارکان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں اجلاس تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا، جس کے ساتھ ہی عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان کی حلف برداری کے بعد پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آگئی۔

بتایا گیا ہے کہ نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کی گئی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک والے راستے بند رہے، ریڈزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا گیا، ریڈزون جانے والے راستوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی، گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے بعد ریڈزون میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ افتتاحی اجلاس کے دوران قومی اسمبلی احاطے کے دروازے پر سارجنٹ، ایف سی، رینجرز اور اسپیشل برانچ کے اہلکارتعینات کیے گئے، اجلاس کے دوران غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سخت پابندی عائد کی گئی، اجلاس میں مہمانوں کے لیے جاری کردہ اپروزیٹر گیلری کے کارڈ منسوخ کردیئے گئے، انتظامیہ نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے مہمانوں کے کارڈ سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے، نومنتخب ارکان کو ایوان میں داخلے کے لیے قومی اسمبلی کا خصوصی کارڈ لازمی قرار دیا گیا، قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں سفارتکاروں کو بھی مدعوں کیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ 16 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے صدرمملکت عارف علوی نے مخصوص نشستوں کے حل کی توقع کرتے ہوئے اپنے تحفظات کے ساتھ قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا، اجلاس طلب کرنے کی سمری پر ‏صدر نے نگران وزیراعظم کے لہجے اور الزامات پر تحفظات کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

🗓️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دھمکی کیس میں

ہیومن رائٹس کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے بھیانک تصویر پیش کردی

🗓️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے

مقبوضہ کشمیر :حریت رہنمائوں کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

🗓️ 1 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

یورپی یونین کا قانونی شعبہ IRGC کو دہشت گرد قرار دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے:فنانشل ٹائمز

🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:فنانشل ٹائمز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ یورپی یونین کا

کابل نے وائس آف امریکہ کو بند کیا

🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ریڈیو

سوشل میڈیا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے: اردغان

🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:  ترک صدر رجب طیب اردغان نے ہفتے کی شام سوشل

آئی ایم ایف کا شہباز حکومت سے ایک اور مطالبہ

🗓️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور

ملکی سلامتی کے معاملات براہ راست آرمی کے تحت آتے ہیں، چیف جسٹس

🗓️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے