🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ رمضان میں مساجد میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،نمازی مساجد میں ماسک کا استعمال کریں،فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو لوگوں نے غلط رنگ دیا، بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہراشرفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر مملکت کیساتھ 2 روز قبل کورونا سے متعلق اجلاس ہوا مختلف مسالک کے اسکالرز شریک ہوئے، اجلاس میں طے ہوا کہ ایس او پیز کے تحت اس سال بھی مساجد کھلی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ افواہیں ہیں کہ مساجد اور امام بارگاہیں بند ہوں گی،لوگوں سے اپیل ہے کہ گھر سے وضو کرکے مساجد آئیں، کورونا کی تیسری لہر شدید ہے، اس سے زیادہ سے زیادہ بچا جائے۔ مولانا طاہر اشرفی نے ملک بھر میں مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت منہگائی کو قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر تنظیمیں رمضان میں اپنا منافع پچاس فی صد کم کر دیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مسجد اور مدرسے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، علماکے ساتھ مل کر وقفی املاک ایکٹ کے معاملات کی بھی اصلاح کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
عوام کی جانب سے بی بی سی پر عدم اعتماد میں شدید اضافہ، ایک سال میں 5 لاکھ شکایات موصول
🗓️ 11 جولائی 2021لندن (سچ خبریں) عوام کی جانب سے برطانوی ذرائع ابلاغ بی بی
جولائی
کالعدم ٹی ٹی پی اب بھی پاکستان میں حملوں کیلئے افغانستان کی سر زمین استعمال کررہی ہے، خواجہ آصف
🗓️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
اپریل
سعودی عرب نے خطے کے ممالک کو تباہ کرنے کے لیے ہزاروں دہشت گرد بھیجے
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: 12 جنوری 2022 بروز بدھ، جزیرہ نما عرب میں حزب
جنوری
بلوچستان: مچھ میں دہشتگردوں کے حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث
🗓️ 30 جنوری 2024بلوچستان: (سچ خبریں) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں
جنوری
نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانونی حیثیت مل گئی
🗓️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانون کی حیثیت
اکتوبر
وزیر خارجہ ترکی کے دورے پر افغانستان کے مسائل کو اجاگر کریں گے
🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے
اپریل
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ
🗓️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
جون
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری رقم دینے کا شہباز شریف کا جھوٹ: بیرسٹر سیف
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے
جولائی