?️
افغانستان:(سچ خبریں) افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی اور پاکستانی سفیر آصف درانی، افغان عبوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پڑوسی ملک کے اپنے پہلے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جہاں انہوں نے پڑوسی ملک کے ساتھ علاقائی امن اور سلامتی کے باہمی اہداف کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سفیر آصف درانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام امور پر افغان حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔
وہ افغانستان کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، نمائندہ خصوصی کی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ افغانستان تھا۔
اپنے دورے کے دوران آصف درانی نے قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالکبیر، قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی، قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی، قائم مقام وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد اور قائم مقام وزیر برائے ہائر ایجوکیشن شیخ ندا سے ملاقات کی، وسیع امور پر ہونے والی بات چیت میں باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں شامل تھے۔
نمائندہ خصوصی کا یہ دورہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار سے دہشت گردی کے حملوں میں اضافے کے دوران ہوا ہے۔
اس سے ایک روز قبل پاکستان کے اندر حملوں کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال اور آصف درانی کی جانب سے افغان حکام کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کا مسئلہ پاکستان کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے۔
ترجمان دفتر خاارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کے ساتھ متعدد مواقع پر اور افغان عبوری حکام کے ساتھ ہونے والی ہر اہم ملاقات کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان سرزمین سے سامنے آنے والے دہشت گردی کے خطرات پر بات چیت کی ہے۔
آصف درانی کے دورہ افغانستان کے ایجنڈے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے میرے پاس کوئی پریس ریلیز نہیں تاہم باہمی تعاون اور تحفظات کے تمام پہلو ایجنڈے میں شامل تھے۔


مشہور خبریں۔
فوج کو اراضی دینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے منٹس موجود نہ ہونے کا انکشاف
?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے
مئی
اسرائیل تشدد کے چکر کو پھیلانے کا ذمہ دار ہے: قطر
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ
اپریل
اسکولوں میں موسم سرما کے حوالے سے تعطیلات کا فیصلہ کل ہوگا
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا حتمی
دسمبر
بحرین کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں ایک قدم اور آگے
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی قومی فضائی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی
اپریل
صہیونیوں کے ہاتھوں شامی عوام کی سلامتی خطرے میں
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، صہیونی فورسز نے جنوبی شام میں اپنی موجودگی
جنوری
پاکستان: کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ
?️ 13 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے
جون
لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ۔ خواجہ آصف
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے غزہ امن معاہدے
اکتوبر
سید حسن نصراللہ کا وعدہ پورا ہوا؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے مجاہدین کی کمین میں پھنسنے کے بعد
اکتوبر