?️
لاہور(سچ خبریں) نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا، ائیرلائن کی پہلی پرواز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی، شام ونگز ائیرلائن کراچی اور دمشق کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی۔ ہم نیوز کے مطابق پاکستان کی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور غیرملکی ایئرلائن کا اضافہ ہوگیا ہے، نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کردیا ہے۔
شام ونگز ائیرلائن کراچی اور دمشق کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی، دمشق سے شام ونگز ائیرلائن کی پہلی پرواز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے، غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے 150 سے زائد مسافر پاکستان پہنچے۔ چیم ونگز کی پرواز مسافروں کو لے کر پاکستان سے بھی روانہ ہوئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کیجانب سے شام ونگز ائیرلائن طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔ ائیرپورٹ پر شام ونگز کی پہلی پرواز پہنچنے پر تقریب کا انعقاد بھی کیا۔ تقریب میں کراچی ائیرپورٹ پر شام ونگز ائیرلائن اسٹاف کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔ دوسری جانب بارہ دسمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق قطر ایئرویز نے بھی پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا۔ قطر ایئرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔ لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ قطر ایئرویز لاہور ، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2,2 پروازیں جبکہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ لاہور سے دوحہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
پولیٹیکو کا ٹرمپ پر امریکہ اور برطانیہ کے عدم اعتماد کا بیان
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے درمیان نئے تجارتی معاہدے کا حوالہ
مئی
کیا نیتن یاہو کی شخصیت دو قطبی ہے؟
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں اسرائیلی وزیراعظم
جون
غزہ اور امریکی طلباء کی حمایت میں یمن کے طلباء کا وسیع مظاہرہ
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: آج صبح یمنی نوجوانوں اور طلباء نے مظلوم فلسطینی قوم
مئی
شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملہ، ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 20 مارچ 2021میکسیکو (سچ خبریں) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر نامعلوم
مارچ
عمران خان، اہم رہنماؤں نے 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی ’منصوبہ بندی‘ کی، جیو فینسنگ میں انکشاف
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے جیو فینسنگ رپورٹ کا حوالہ دیتے
مئی
چینی فوج کی جنگی تیاریاں
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:آل آؤٹ وار کا مطلب ہے جنگ جیتنے کے لیے کسی
جولائی
یورپی ممالک جمہوریت کے نام پر دہشتگروں کی حمایت کرتے ہیں: ترک صدر
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:ترک صدر نے شام کے مزید علاقوں میں فوجی آپریشن کو
جون
پاکستانی انتخابات کی صورتحال
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیراعظم سے وابستہ آزاد امیدواروں نے انتخابات
فروری