ن لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) "ن لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے”۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنی ایک ٹوئٹ میں حکمران جماعت ن لیگ پر طنز کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے عمران خان کی بہنوں پر استعمال کی جانے والی پنجاب پولیس کی واٹر کینن کے سامنے کھڑے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر ٹوئٹ کر دی، اسی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے ایک ن لیگی کارکن کی بریانی نوش کرتے ہوئے کی تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ لگا کہ "ن لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے”۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کرلیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے وزراء کہتے ہیں کہ تحریک انصاف مائنس عمران خان ہوگی تو اس کا مطلب ہی کیا ہے؟ تحریک انصاف تو آپ نے 9 مئی اور 20 جون کے دوران ٹھڈے مکے مار کر ختم کر دی تھی، اب تو عمران خان ہے اور عوام ہیں، تحریک انصاف نہ رجسٹرڈ پارٹی ہے، نہ ان کے پاس کوئی الیکشن سمبل ہے نہ ان کا سٹرکچر ہے تو مائنس کیا ہونا ہے؟۔

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ یہ جو بھی عہدیدار ہیں ان کو آج فارغ کر دیں، ان کی جگہ عمران خان کالج کے لڑکے لڑکیوں کو کہہ دیں کہ آج سے وہ تحریک انصاف ہیں تو وہ ہوں گے، ممبران اسمبلی کا استعفیٰ کل عمران خان نے دلوانا ہے آپ آج دلوا لیں کیا فرق پڑتا ہے، مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کر لیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس شاخ کا ہیڈکوارٹر آگ کی لپیٹ میں

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس شاخ

دوحہ سربراہی اجلاس کے لیے فلسطینی گروپوں کا پیغام؛ اسرائیل کے خلاف اسلامی اتحاد کی تشکیل پر زور

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: دوحہ سربراہی اجلاس میں شریک عرب اسلامی برادری کے رہنماؤں

جنرل (ر) قمر باجوہ و دیگر کےخلاف درخواست پر ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

?️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے، لاپرواہی برتنے

اسرائیل مشرقی قدس کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں کیبل کاروں کی تعمیر برسوں

میٹا کمپنی بھی صہیونی ریاست کی خدمت میں مصروف

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری خونریز جنگ کے دوران فیس بک اور

بن زاید اور السیسی کے درمیان قاہرہ میں مشترکہ خطرات کے بارے میں گفتگو

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:    متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آج

غزہ کے دلدل میں مزید نہ دھنسیں؛صہیونی جنرل کا انتباہ 

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی جنرل عاموس گلعاد نے خبردار کیا ہے کہ غزہ

کیا اسرائیل اپنے انجام کے قریب ہے ؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے