🗓️
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما دوست محمد کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صرف جہانگیر ترین گروپ کے ارکان ہی نہیں بلکہ ن لیگ سے ناراض ارکان اسمبلی بھی پی پی سے رابطے میں ہیں اور ن لیگ کے 8 سے 10 ایم این ایز نے ہمارے ساتھ رابطے کیے ہیں۔ بے اعتبار لوگوں کے سوا شاید ہی کوئی ایسا ہو جو رابطے میں نہ ہو، آئندہ چند دنوں میں آپ کے سامنے یہ تمام بڑے نام آ جائیں گے۔
پی پی رہنما کا جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے قیام کی کوششوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ترین گروپ والے مار کھا چکے اور اب وہ مزید کسی مِس ایڈونچر کے متحمل نہیں ہو سکتے، ق لیگ دیکھ لیں کس طرح ٹوٹ پھوٹ ہوئی اور اب کیا حالت ہے، ق لیگ کی طرح انکا بھی یہی حال ہوگا کیونکہ ان کا مستقبل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ کرنے والوں میں جنوبی پنجاب کے علاوہ دیگر علاقوں کے لوگ بھی ہیں، کچھ نےشمولیت کی ہے لیکن ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔
دوست محمد نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کے ایک گروپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے شیر کے نشان پر الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کی۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ عوام میں ہماری پذیرائی نہیں اس لیے ہمیں آزاد لڑنے کی اجازت دیں، ان کی اس بات پر ن لیگ کی اعلی قیادت نے کافی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ایک سابق رکن پنجاب اسمبلی مظفر گڑھ سے نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن پر حملوں سے انصاراللہ کا آپریٹنگ کمزور نہیں ہوا
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس
🗓️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس
جنوری
مقبوضہ کشمیر: تلاشی کی کارروائیاں اور چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری
🗓️ 25 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
سوڈانی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: سوڈانی وزیر اعظم کے قریبی دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا
دسمبر
ہمارا صبر 60 دن سے پہلے بھی ختم ہو سکتا ہے:حزب اللہ
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید قاسم
جنوری
کیا امریکہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گا:انصاراللہ کی زبانی
🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں کہا کہ
جنوری
کورونائی نسل پرستی
🗓️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ
اگست
کیا بائیڈن ہی کو اگلا امریکی صدر ہونا چاہیے؟روس کیا کہتا ہے؟
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشین
فروری