?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
میڈیا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے 29 جنوری کو ڈی سی لاہور کو درخواست دی تھی، تاہم کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف بھی ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ 8 فروری کے جلسے سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں جن کے تحت کارکنوں کی گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کیے جانےکا خدشہ ہے۔
عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کارکنان کی ممکنہ گرفتاریاں روکنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں اور پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔
29 جنوری کو پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا تھا کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
انہوں نے جلسے کی اجازات نہ ملنے پر یوم سیاہ منانے کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ جلسے کا کوئی وقت نہیں ہوتا، اس مرتبہ کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں منتقل کیا جائے: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن
?️ 1 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے
مئی
پاکستانی اشرافیہ کی نظر میں تہران-ریاض معاہدے کی اہمیت
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے مشرقی پڑوسی کی حیثیت سے پاکستان نے
مارچ
حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو تنقید کا سامنا
?️ 25 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو
دسمبر
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کیے جانے کے تاثر کو مسترد کردیا
?️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے
اکتوبر
الیکشن کمیشن سیاسی بحران کے حل کیلئے فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بلاول
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
ستمبر
جو اپنی غلطی تسلیم نہ کرے وہ لیڈر ہی نہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
نومبر
شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری
?️ 12 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی
اکتوبر
لاہور: علیمہ خان کے بیٹے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جیل منتقل
?️ 30 اگست 2025 لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور
اگست