?️
لاہور: (سچ خبریں) ایرانی صدر سیدابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا ،ایران اور پاکستان کی عوام کے دل آپس میں جڑے ہوئے ہیں ،یہاں کی عوام میں دین کے حوالے سے خاص قسم کے جذبات پائے جاتے ہیںجبکہ دونوں ممالک کے عوام انقلابی انداز کی وجہ سے بھی ایک دوسرے کے نزدیک ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعر مشرق ،مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری کے موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بالکل بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوا ،میں نے یہ دیکھا ہے کہ یہاں کے لوگوں کے اندر خاص قسم کے جذبات اور وابستگی پائی جاتی ہے جو ہمیں آپس میں جوڑے رکھتی ہے ۔
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی جلسہ منعقد کیا جاتااور میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتالیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو پایا ۔ پاکستان کے عوام کا بھی انقلابی انداز ہے اور اس لحاظ سے یہ ہمارے نزدیک ہیں ، یہاں کے عوام میں بھی دین کے حوالے سے خاص جذبات پائے جاتے ہیں جو بڑے دیدنی ہیں۔میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستان کے لوگوں اور اہلیان لاہور کو سلام پیش کرتا ہوں، یہاں کے عوام میں واقعتا دشمن کو پہچاننے اور جاننے کی خوبی موجود ہے ۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت بہت اہم ہے ، وہ ایسی شخصیت تھے جو استعما ر کے سامنے کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے پیغام دیا کہ کس طرح اس کے سامنے کھڑے ہونا ہے ۔علامہ اقبال بزرگ و بالا ہستی تھے ، انہوں نے ساری زندگی خدا کے لئے گزاری اس لئے ہم ان کے قائل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اہل پاکستان پر سلامتی اور سلام پیش کرتا ہوں خصوصاً اہلیان لاہور کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارے دل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،پاکستان ایران دوستی زندہ باد۔


مشہور خبریں۔
شاید سب کچھ قابو سے باہر ہوجائے؛ بائیڈن کا روس کو انتباہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:بائیڈن نے روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے
فروری
چین کے صدر کا سعودی عرب کے بادشاہ کے نام تحریری پیغام
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو چینی صدر
ستمبر
اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایران
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر غاصب صیہونی ٹولے کو
فروری
تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی
?️ 4 جون 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں3جون
جون
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کاعید الفطر کی نماز عیدگاہ سرینگر میں ادا کرنے کا اعلان
?️ 30 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
خود انحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
?️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ درست سمت میں
جون
چین کی امریکہ کو دھمکی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے تائیوان
مئی
بوتل بند پانی فروخت کرنے والے 28 برانڈز انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کونسل فار ریسرچ اِن واٹر ریسورسز (
فروری