مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی آمد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

?️

کراچی: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان آج (اتوار کو) کورنگی میں اپنی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق بظاہر اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود نہیں ہوں گے جہاں ملک کے اگلے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے محض ایک دن قبل مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت حاصل کرنے کے لیے انہیں فون کیا تھا، تاہم مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) کا وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں اُن کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار سے دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔

’ڈان نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اگر وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیتے تب بھی مسلم لیگ (ن) چاہے گی کہ سربراہ جے یو آئی (ف) حکومت چلانے میں اُن کا ساتھ دیں۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نہ صرف پارلیمنٹ میں بلکہ کابینہ میں بھی ان کے ساتھ بیٹھے گی۔

جے یو آئی (ف) سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق جے یو آئی (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو اور دیگر رہنماؤں نے 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچنے پر مولانا فضل الرحمٰن کا استقبال کیا۔

مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا کہ پارٹی کے ’اہم‘ اجلاس میں سندھ کے تمام اضلاع سے جے یو آئی (ف) کے اراکین شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے، وہ جے یو آئی (ف) سندھ کے عہدیداروں کو ضروری ہدایات بھی دیں گے اور ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

چینی صدر نے میکرون کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی

?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں:  چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کو اپنے فرانسیسی

اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے مشاورت مکمل، حتمی فیصلہ کل تک ہونے کا امکان

?️ 14 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے

پیپلز پارٹی کے احتجاج کے باوجود حکومت کا گیس کی یکساں قیمتوں پر اتفاق رائے کا مطالبہ

?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد

عمران خان کو مائنس کرکے کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما سیاست نہیں کرسکے گا. فیصل چوہدری

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (اسلام آباد) سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے

غزہ کے بھوکے لوگوں کے خلاف ابو شباب کے جرائم کی نئی تفصیلات

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس سنٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل

فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کے لیے ترکی کے شرائط

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی بولی

انگلینڈ کی ملکہ کورونا کا شکار

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:بکنگھم پیلس کے مطابق انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کا کورونا

ایشوریا رائے اوربیٹی شویتا میں کوئی فرق نہیں: امیتابھ بچن

?️ 17 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی مشہور اور معروف اوراداکاری کے سفرمیں  کئی بڑے ایوارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے