مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی آمد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

?️

کراچی: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان آج (اتوار کو) کورنگی میں اپنی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق بظاہر اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود نہیں ہوں گے جہاں ملک کے اگلے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے محض ایک دن قبل مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت حاصل کرنے کے لیے انہیں فون کیا تھا، تاہم مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) کا وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں اُن کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار سے دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔

’ڈان نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اگر وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیتے تب بھی مسلم لیگ (ن) چاہے گی کہ سربراہ جے یو آئی (ف) حکومت چلانے میں اُن کا ساتھ دیں۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نہ صرف پارلیمنٹ میں بلکہ کابینہ میں بھی ان کے ساتھ بیٹھے گی۔

جے یو آئی (ف) سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق جے یو آئی (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو اور دیگر رہنماؤں نے 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچنے پر مولانا فضل الرحمٰن کا استقبال کیا۔

مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا کہ پارٹی کے ’اہم‘ اجلاس میں سندھ کے تمام اضلاع سے جے یو آئی (ف) کے اراکین شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے، وہ جے یو آئی (ف) سندھ کے عہدیداروں کو ضروری ہدایات بھی دیں گے اور ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے واقعات اسرائیل کی زمینی کارروائیوں کا پیش خیمہ

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اعلان کیا کہ

عمران خان پر حملہ، مقدمہ درج کرنے کیلئے وفاق کا حکومتِ پنجاب کو خط

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے وزیر آباد میں لانگ مارچ کے

داعش افغانستان میں امریکہ کا نمائندہ ہے: افغان میڈیا

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغان میڈیا ننٹیکی ایشیا نے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ

لیبیا کی قومی استحکام حکومت کے سربراہ کا دفاعی تعاون کے ایجنڈے کے ساتھ پاکستان کا دورہ

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: مشرقی لیبیا میں قومی استحکام کی حکومت کے سربراہ "خلیفہ

حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے

کیا بیروت ایئرپورٹ پر اسرائیل کا قبضہ ہے؟عطوان

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:علاقائی امور کے ایک ماہر اور تجزیہ کار نے بیروت

امریکہ نے عراق میں فوجی اور اقتصادی قبضے کا رخ کیا: عراقی سیاست دان

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عراق میں نرم اور فوجی جنگ اور دہشت گردی کے استعمال

کراچی ناقابل رہائش ہے تو ہزاروں لوگ کراچی کیوں آرہے ہیں۔ شرجیل میمن

?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے