پاکستان افغانستان سے ابھرنے والی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے گا:اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر

پاکستان

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ طالبان حکومت دوحہ معاہدے کی پاسداری میں ناکام رہی ہے اور پاکستان افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کرے گا۔

پاکستان کے نمائندے نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کی دھمکیوں کے مقابلے میں تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:الوداع افغانستان، ہم جارہے ہیں لیکن جاتے جاتے بھی دہشت گردی پھیلا کر جائیں گے

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے اسلام آباد کے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے کہ طالبان حکومت نے پاکستان مخالف مسلح گروہوں کو پناہ دی ہے، کہا کہ کابل دوحہ معاہدے میں کیے گئے اپنے وعدے پر قائم نہیں رہا جس کے مطابق افغانستان کی سرزمین کو سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دینا تھا۔

انہوں نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی کے ارکان کی وسیع موجودگی اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں بھی تصدیق ہو چکا ہے۔

افتخار احمد نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملے، جن کا منبع افغانستان کی سرزمین ہے، تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں اور اسلام آباد کے لیے یہ صورت حال ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے ان خطرات کے خلاف فیصلہ کن ردعمل کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ان دھمکیوں سے نمٹنے اور انہیں ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا اور اس راستے میں مکمل طور پر پرعزم ہے۔

اس پاکستانی سفارت کار نے طالبان حکومت پر پاکستان کے مسلح مخالفین کے ساتھ ملی بھگت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: وہ نہ صرف ان سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں بلکہ انہوں نے ان گروہوں کو پناہ دی ہے، فعال طور پر ان کی حمایت کی ہے اور ان عناصر کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں داعش کو بڑھانے کے لیے امریکی کوششوں کا ایک نیا دور

تاہم طالبان حکومت نے افغانستان کی سرزمین سے کسی بھی خطرے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

لبنان کے ساتھ معاہدے میں فتح کے آثار نظر نہیں آتے: اسرائیل

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی کے موشہ دیان ریسرچ سینٹر کے سینئر

روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا

?️ 26 دسمبر 2021ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر

وزارت آئی ٹی کا نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا اعلان

?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) شہریوں اور کاروباری حضرات کو سرکاری خدمات ایک

صدر مملکت سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات، اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

?️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم

ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا

?️ 13 نومبر 2025 ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا

صہیونی مظاہرے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے ایوانوں تک پہنچے

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ایک گھنٹہ قبل شروع ہونے والے مقبوضہ علاقوں میں مظاہرین

یہودی اسرائیل سے کیوں بھاگتے ہیں؟

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:میڈیا کے مطابق اسرائیل نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے