اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم اوروزیر اعظم عمران خان کی قیادت کو پوری دنیا میں تسلیم اور سراہا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی عصر حاضر کا بڑا چیلنج ہے جس کا مقابلہ صرف شمولیتی، تعاون پر مبنی اور دور اندیش پالیسیوں کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کو پوری دنیا میں تسلیم اور سراہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی جیسے حکومتی اقدامات نے عالمی اقتصادی فورم سمیت بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے نائب صدر اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الحکومتی پینل کے رکن کی حیثیت سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے مباحثے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ سال ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کی حمایت کیلئے قائم کئی اربوں ڈالر گرین کلائمیٹ فنڈکی مشترکہ صدارت بھی کی۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں ان ممالک کے سربراہان سر جوڑیں گے، جن کا زہریلی گیس میں عالمی اخراج اور جی ڈی پی میں تقریباً 80 فیصد حصہ ہے۔
کانفرنس میں ان ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے کو جغرافیائی خطوں اور گروہوں کی کمان رکھتے ہیں جن میں کم ترقی یافتہ ممالک اور چھوٹی جزیرہ نما ترقی پذیر ریاستیں بھی شامل ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہونے کے باوجود سب سے کم زہریلی گیس اخراج کرنے والوں میں شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی عصر حاضر کا بڑا چیلنج ہے جس کا مقابلہ صرف شمولیتی، تعاون پر مبنی اور دور اندیش پالیسیوں کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے، جبکہ پاکستان اس جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
مشہور خبریں۔
یوم حق خود ارادیت: کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کے مظاہرے اور ریلیاں
جنوری
ٹرمپ کے خلیجی دورے کے اہم ایجنڈے
مئی
سعودیوں کا اسرائیل کے ساتھ نیا سمجھوتہ
دسمبر
مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، زائد کو کیسے خوش رکھیں گے؟ ثمن انصاری
مارچ
2021 اور سعودی عرب کی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مایوسی
جنوری
عراق نے چین کے ساتھ 10 بلین ڈالر کا معاہدہ معطل کیا؛ وجہ ؟
دسمبر
استقامت کی فکری بنیاد امام خمینی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے: کویتی تجزیہ کار
جون
اسرائیل کو بھاگنے نہ دیا جائے؛ اقوام متحدہ کے نام فلسطینیوں کے خطوط
مارچ