?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے کیوں کہ جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے۔
سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج ہم تینوں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہم نے بتایا کہ وکلاء باہر کھڑے ہیں انہوں نے تین کو نہیں جانے دیا، ہم نے ان کو بتایا کہ بھارت سے جنگ میں پاکستانی قوم کیسے جوش اور جزبے کے ساتھ نڈر تھی، پاکستان کے دفاع میں سب پاکستانی متحد ہیں۔
انہوں نے بتایا عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری رسپانس بہت اہم ہوتا ہے، 60 فیصد دماغ کی گیم ہوتی ہے، حملے کا جواب فوج خود نہیں دیتی بلکہ کمانڈر انچیف صدر اور وزیراعظم کے حکم پر ایکشن کرتے ہیں، مودی پاکستان سے بہت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہوگا، وہ انتقام لے گا، قوم نے اسی طرح متحد اور الرٹ رہنا ہے، فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، سوشل میڈیا کی جنگ بھی پاکستان جیت گیا، مودی یہ برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالس فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔
سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے ملک سے رول آف لاء ختم کردیا ہے، جو بھی ووٹ دے رہے تھے اس ترمیم کے حق میں وہ آرڈر مان رہے تھے، سب نے مل کر پاکستان کا رول آف لاء ختم کردیا، جو سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے دی اس سے دنیا میں مزاق اڑے گا، اس پر آپ نے ملک کا تماشا بنایا ہے، اس ترمیم سے آپ نے ججز کو سرکاری ڈیپارٹمنٹ بنادیا ہے، ججز اور عدلیہ کی آزادی آپ نے لے لی ہے اب وہ آرڈر پر فیصلہ کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو تنہا نہیں کرنا لوگوں کو انصاف دینا ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے؟ اس سے پتا چلے گا کہ سزائیں کیوں دی ہیں، چھپ چھپا کر ملٹری عدالت سے 10, 10 سال سزائیں دے دی گئیں، میرے بھانجے نے پتلون اٹھائی تھی اس کو اٹھانے کی سزا 10 سال قید ہے؟ ملٹری کا کام لوگوں کو پروٹیکٹ کرنا ہے، ہمارے آئین میں سب سے بڑی اہمیت انسانیت کی ہے، ہمارے دین اور آئین میں انسانیت پہلے ہے یونیفارم بعد میں ہے۔
علیمہ خان کہتی ہیں کہ جب بات چیت ہوگی مودی کے سامنے کون بولے گا؟ اس لیے ہم نے عمران خان سے کہا کہ باہر آئیں مودی کے خلاف بیان دیں کیوں کہ وزیراعظم اور صدر تو بیان نہیں دے رہے لیکن ان کے کیسز نہیں لگائے جارہے، عمران خان نے چوتھی بات یہ کی کہ میں جنید اکبر پر چھوڑ دوں گا کہ وہ کون سی سیٹ رکھنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا میرا فوکس تنظیم سازی اور تحریک پر ہے، اگر جنید اکبر اے پی سی اور پارٹی اکھٹی چلاسکتے ہیں تو بے شک اے پی سی کی سیٹ رکھیں لیکن جنید اکبر 100 فیصد فوکس تحریک پر رکھیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ کے وزیر تعلیم نے اسکول کے متعلق دیا اہم بیان
?️ 24 مارچ 2021سندھ (سچ خبریں) جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ
مارچ
محمد بن زاید نے صیہونی حکومت کے سربراہ کو تعزیت پیش کی
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: بہت سے صیہونی اور اماراتی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے
جنوری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر صنعتی رہنماؤں کا اظہارِ تشویش
?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صنعتی اور تجارتی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیٹرول
اگست
امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف
اپریل
پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد
مئی
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پیشرفت
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)
مئی
کیف کا غیرقانونی حکومتی نظم ایک دہشت گرد تنظیم میں تبدیل
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ کیف کا غیرقانونی حکومتی نظم
جون
ہماری حکومت نے قرضوں کی ادائگی میں ریکارڈ قائم کیا ہے: وزیراعظم
?️ 18 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کی
فروری