?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ’موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے‘، انہوں نے یہ بات پاکستان آرمی کے بیڑے میں جدید گن شپ ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی فضائی قوت میں ایک اور اضافہ ہوا ہے، اس سلسلے میں پاک فوج کے بیڑے میں دشمن کے فضائی و زمینی اہداف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ”Z-10ME“ گن شپ ہیلی کاپٹر کی شمولیت بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں نئی پیشرفت ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل کی ملتان آمد پر کور کمانڈر ملتان نے ان کا استقبال کیا، جہاں انہوں نے کور ہیڈکوارٹر میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی، آرمی چیف نے پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، تربیتی معیار اور جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے ملتان گیریژن میں پاک فوج کے لیے جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، یہ جدید ترین اور ہر موسم میں دن و رات کام کرنے والا گن شپ پلیٹ فارم جدید ریڈار الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور ہدف شکن ہتھیاروں سے لیس ہے جو دشمن کے فضائی و زمینی اہداف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، Z-10ME کی شمولیت کو پاک فوج کی جدید جنگی حکمت عملی اور ایوی ایشن اپ گریڈیشن میں ایک فیصلہ کن پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر سے معلوم ہوا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں Z-10ME ہیلی کاپٹرز کی جانب سے کیے گئے فائر پاور مظاہرے کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر پاک فوج کے مختلف یونٹس نے ”کمبائنڈ آرمز ٹیکٹکس“ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، آرمی چیف نے جوانوں کے بلند مورال، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں بھی فیصلہ کن برتری برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹر ملتان میں اپنے دورے کے دوران مختلف علمی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقات کی، انہوں نے قومی اتحاد، سول ملٹری ہم آہنگی اور مشترکہ قومی حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، پاک فوج کی تربیتی سرگرمیاں قابلِ فخر ہیں، یہ تیاری دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے
?️ 27 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے
نومبر
امریکی دھمکیوں پر انصار اللہ کا کرارا جواب
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں
جون
بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز شریف
?️ 30 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
جولائی
قدس فورس اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سربراہان کے درمیان بات چیت
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل
مئی
اسلامی ممالک غزہ کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ
نومبر
حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیشنل جاب پورٹل شروع کرنے جارہی ہے
?️ 9 جولائی 2021خانیوال(سچ خبریں) خانیوال میں ہائی اسپیڈ موبائل بینڈ 4 جی کی تقریب
جولائی
صیہونی حکومت کے 7 جاسوسوں کو سزائے موت
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:غزہ کی فوجی اپیل کورٹ نے صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی
اگست
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات
جولائی