🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے حکومت پر پی آئی اے نجکاری کا عمل سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا تمام کام مکمل کرلیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت نے پی آئی اے نجکاری کا عمل سبوتاژ کردیا۔
سابق نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے لاہور میں پلڈاٹ کے سیمنار سے خطاب میں کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کا تمام کام مکمل کرلیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت نے پی آئی اے نجکاری کا عمل سبوتاژ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کے لیے واضح مقصد اور بیانیہ ہونا چاہیے، دنیا مین کوئی ایک ایسا ملک بتائیں جہاں نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خارجہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم بڑی حکومت پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں ایسی حکومت چاہیے جو چھوٹی حکومت کرنے پر یقین رکھتی ہو۔
واضح رہے کہ فواد حسن فواد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری ہیں، جنہیں نیب نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔
تاہم احتساب عدالت لاہور نے فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ اور بھائی اور دیگر اہلخانہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سے بری کردیا تھا۔
فواد حسن فواد اور ان کے اہل خانہ نے نیب ریفرنس سے بریت کے لیے لاہور کی احتساب عدالت میں دسمبر 2022 میں درخواستیں دائر کی تھیں اور احتساب عدالت کی جج نے 2 فروری 2023 کو فواد حسن فواد کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا تھا۔
نیب نے فواد حسن فواد کے خلاف اس کے علاوہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس بھی بنایا تھا اور انہیں جولائی 2018 میں گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں
جولائی
خطرے کی کوئی بات نہیں، کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی: شیخ رشید
🗓️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے سپریم کورٹ کے باہر
نومبر
ایران کے ساتھ بات چیت اچھی ہو رہی ہے: ٹرمپ
🗓️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان
اپریل
ظہیر احمد بابر نئے ایئر چیف مقرر،وزیر اعظم نے تقرری کی منظوری دے دی
🗓️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ائیر مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان کے نئے
مارچ
شرح سود میں اضافہ کاروبار اور صنعت کو مفلوج کر دے گا، کراچی چیمبر
🗓️ 27 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نے
جون
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئے لائسنس جاری
🗓️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای
دسمبر
مغربی کنارے کے لیے اسرائیل کے نئے منصوبے
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: مغربی کنارے میں قابض فلسطینیوں کو قتل کرنے اور شہروں
فروری
اسرائیل کے سامنے ایک نیا چیلینج
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حکام
نومبر