🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوع فنڈنگ ضبطگی سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں کمیشن نے پی ٹی آئی مبینہ فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے مزید مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ’نامعلوم افراد‘ دفتر سے تمام ریکارڈ اٹھا کر لے گئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پی ٹی آئی پر زمین بہت زیادہ تنگ کر دی گئی ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مشاہدہ کیا کہ سیاسی جماعتوں پر ایسے حالات آتے رہتے ہیں، اس پر بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال انتہائی سنگین ہے کیونکہ اس وقت پی ٹی آئی کے دفاتر بند ہیں، پی ٹی آئی عہدیدار روپوش ہو چکے ہیں، ریکارڈ کے حصول کے لیے مختلف ذرائع سے کوشش کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے رکن نثار احمد درانی نے مشاہدہ کیا کہ وکیل اور کمیشن دونوں کے پاس ریکارڈ موجود ہے تو انور منصور نے دعویٰ کیا کہ بیرون ملک سے مزید ریکارڈ کا بندوبست کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نشاندہی کی کہ یہ کیس ممنوع فنڈنگ کی ضبطگی سے متعلق ہے، الیکشن کمیشن مرکزی کیس کا فیصلہ سنا چکا ہے، مرکزی کیس کا فیصلہ چیلنج کرنا ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حقائق اور موجودہ ریکارڈ کی بنیاد پر مرکزی کیس پر حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ فضائی مقابلے کا منصوبہ
🗓️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب امارات اور قطر ایئر ویز کے ساتھ مقابلہ کرنے
جولائی
السنوار کے قتل کے بعد عبرانی میڈیا کا تجزیہ
🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار کالکالسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق
اکتوبر
صیہونی دشمن صرف طاقت ہی کی زبان سمجھتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ تنطیموں
مئی
قندھار ائرپورٹ پر راکٹ حملہ
🗓️ 1 اگست 2021سچ خبریں:جنوبی افغانستان کے شہر قندھار کےہوائی اڈے کے حکام کا کہنا
اگست
3 بار کے ناکام وزیراعظم کو چوتھی بارمسلط کرنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
🗓️ 14 جنوری 2024بلوچستان: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بظاہر
جنوری
ہم کسی ملک کو افغانستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان عہدیدار
🗓️ 18 مئی 2022طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزی نے متحدہ عرب
مئی
غزہ میں انسانیت کی موت دنیا کی نظروں کے سامنے
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں
جنوری
یمنی فوج سعودی عرب کی سرحدوں کے نزدیک
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے
دسمبر