ملکی معاشی بحران کو حل کرنے کے لئے خوشخبری سامنے آئی ہے

بجلی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ملک میں پاور سیکٹر کے بحران کو حل کرنے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور آئی آئی پیز کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔ذرائع کے مطابق حکومت اور شمسی توانائی پر مشتمل آئی پی پیز میں معاہدہ طے پایا ہے ۔

معاہدے کے تھٹ فریقین نے ٹیرف کم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، جس کے بعد اب وفاقی کابینہ کی جانب سے باقاعدہ منظوری لینے کے بعد معاہدے کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حکومتی افسران اور آئی پی پیز معاہدے پر باضابطہ دستخط کریں گے۔

طے پائے معاہدے کی رو سے ہر آئی پی پی کا اپنا اپنا بورڈ بھی معاہدے کی منظوری دے گا۔ معاہدے سے ٹیرف اور آئندہ سالوں میں سرکولر ڈیبٹ میں کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور توانائی بحران کے حل کیلئے حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے کچھ روز قبل وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی سے بجلی ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی، معاہدوں پر نظرثانی سے بجلی صارفین کو 3 سال میں 300 ارب کا ریلیف ملے گا۔

2022 میں بجلی 74 پیسے 2023 میں 66 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی۔ کم صلاحیت والے پلانٹس کو بند کر کے بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلائیں گے۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کا ٹیرف ایک تہائی کم کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

جہاد اسلامی نے غزہ سے 1100 راکٹ داغے:صہیونی میڈیا

🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک

یمن کے لوگ ہتھیار ڈالنا نہیں جانتے

🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ

🗓️ 25 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان

فرانس الجزائر کا  پرانا دشمن

🗓️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے افتتاحی موقع پر کہا کہ ہم اپنے

حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

🗓️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری

عورت مارچ کی وجہ سے خلع کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، نازش جہانگیر

🗓️ 3 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی نوجوان اداکارہ نازش جہانگیر کا خیال ہے

عوامی مجلس عمل کی طرف سے میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی مذمت

🗓️ 17 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر

پی ٹی آئی کا پاور شیئرنگ سے انکار، مکمل مینڈیٹ ملنے تک مضبوط اپوزیشن کرنے کا اعلان

🗓️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے