?️
غزہ (سچ خبریں) ایک طرف جہاں مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے دہشت گرد اسرائیل نے نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری شروع کر رکھی ہے وہیں دوسری طرف سے خالی ہاتھ جذبہ ایمانی کے ساتھ فلسطینی اپنا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب اسرائیل نے اہم اعتراف کیا ہے کہ حماس کی جانب سے کیئے جانے والے میزائل حملوں میں سینکڑوں یہودی ہلاک ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ 10ویں روز بھی جاری رہا اور بدھ کو ایک مقامی صحافی اور خاتون سمیت 6 افراد شہید اور 8 زخمی ہوگئے، اور بمباری سے متعدد رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جب کہ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے جوابی راکٹ حملوں میں 3 یہودی مارے گئے، اور اب اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ 10روز سے جاری لڑائی میں حماس کے حملوں میں 130 اسرائیلی شہری مارے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے صحافی کی شناخت یوسف ابوحسین کے نام سے ہوئی ہے جو حماس کے زیر انتظام غزہ میں قائم ریڈیو اسٹیشن، اقصیٰ ریڈیو میں کام کرتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور توپ خانوں نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ صبح عمارتوں، اپارٹمنٹس اور سڑکوں پر شدید بمباری کی۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صرف 25 منٹ کے عرصے میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر 122 بم گرائے، اس دوران غزہ سے اسرائیل کی جانب حماس نے 50 راکٹس فائر کیے، حماس حملوں سے پہلی بار اسرائیل کا بڑا تجارتی اور شپنگ نقصان ہوا ہے، اور اسرائیلی پورٹس کے لیے وار رسک پریمیم نافذ کردیا گیا۔
اسرائیلی پورٹ جانے والے جہاز 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافی دیں گے،7 دن سے زاید اسرائیلی پورٹ پر رہنے کی صورت میں رقم دگنی ہو جائے گی، جہاز پر لدے سامان سے وار رسک پریمیم میں الگ اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی ہومینیٹیرن ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گنجان آبادی والے غزہ کی محصور پٹی میں اب تک 450 عمارتیں تباہ یا بری طرح متاثر ہوچکی ہیں، تباہ شدہ عمارتوں میں 6 اسپتال، 9 بنیادی صحت کے مراکز شامل ہیں جبکہ اب تک 52 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔
تباہی سے اس ساحلی پٹی میں جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر لگ چکے ہیں اور غزہ میں رہائشی صورتحال کے حوالے سے خدشات طول پکڑ گئے ہیں، سیو دی چلڈرن نامی تنظیم کے مطابق گزشتہ ہفتے سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 50 اسکولز تباہ ہوچکے ہیں جس سے 41 ہزار 897 بچے متاثر ہوں گے۔
دوسری جانب یونیسیف کے مطابق غزہ سے فائر ہونے والے راکٹس سے اسرائیل میں 3 اسکولوں کو نقصان پہنچا، ہے علاوہ ازیں مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے اسرائیلی پولیس نے21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔


مشہور خبریں۔
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بیٹوں نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بیٹوں نے
مارچ
امریکہ کیوبا کے خلاف ناکام حکمت عملی کیوں دہرا رہا ہے؟
?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں: مغربی دنیا میں، کیوبا کا معاملہ امریکی پالیسی کے تسلسل
جولائی
چاہتی ہوں کہ پوری دنیا میں امن قائم ہو: گوہر خان
?️ 23 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی
اگست
غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے: آرمی چیف
?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی فلسطین کے
اکتوبر
جو بائیڈن انتظامیہ نے دوسرے ممالک میں ڈرون حملوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 10 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) جو بائیڈن انتظامیہ نے دوسرے ممالک میں ڈرون حملوں
مارچ
یوکرین کے ہتھیار غائب ہونے پر صیہونی حکومت کو تشویش
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:نیوز ویک کے مطابق یہ وہ چیز ہے جس کی ماہرین
جون
اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 2 ارب 87 کروڑ جاری کرنے کا فیصلہ
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز سے نکالے گئے ملازمین کے
اگست
جنوبی شام میں صیہونی فوج کی نئی سرگرمیاں، قنیطرہ میں گشت اور شہریوں کی نقل و حرکت محدود
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:شامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی شام کے علاقے
مئی