اسلام آباد (سچ خبریں) اسرائيلی حملوں کے خلاف فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مذہبی، سیاسی، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ان مظاہروں میں شرکت کررہے ہیں اور فلسطین کے لیے آواز بلند کررہے ہیں۔
فلسطین پر اسرائيلی حملوں کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر حق خودارادیت فورم جموں کشمیر کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
پشاور میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیا گيا، ریلی سے امیر مقام نے خطاب بھی کیا۔
فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف کراچی یونین آف جرنلسٹ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرے میں دیگر صحافتی تنظیموں اورسیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔جماعت اسلامی نے اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ 21 مئی کو اسلام آباد میں احتجاجی مارچ ہوگا، دوسری طرف جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے 23 مئی کو شارع فیصل پر فلسطین مارچ نکالنے کا اعلان کیا۔
مشہور خبریں۔
اسد عمر کا شہباز گل سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف
اگست
لبنان میں صدارتِ کے لیے جنرل جوزف عون کی نامزدگی پر سیاسیدانوں کا ردعمل
جنوری
غزہ جنگ میں صیہونیوں کی ہلاکتوں کے نئے اعدادوشمار
دسمبر
ایوان مکمل نہیں ہوا،مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے،عارف علوی
فروری
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردیدی
مئی
نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
ستمبر
روس ایرانی جوہری معاہدے کو جلد از جلد بحال کرنے کا خواہاں: پیسکوف
اگست
لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مینار پاکستان جانے والے تمام راستے سیل، فوج تعینات
اکتوبر