ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید

شیخ رشید

🗓️

ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید

خیبر پختونخواہ (سچ خبریں) خیبر پختونخواہ میں وزیر داخلہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وامان کے لئے ہم نے بہت ساری قربانیاں دی ہیں لہذا ملکی سلامتی پر ہم کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی بھی دشمن کو ملک کے امن وامان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سرکاری خبر ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق اپنے دورہ پشاور کے دوران شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ مشترکہ طور پر امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر داخلہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے امن و امان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے نے امن و امان کی صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور خیبر پختونخوا کو تمام ضروری وسائل مہیا کریں گے۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور صوبے بشمول ضم شدہ اضلاع میں میں امن عامہ کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

شرکا نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مزید بہتری کی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر ثنااللہ عباسی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ملک میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف سیاسی جلسوں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے چند ماہ کے دوران متعدد بار تھریٹ الرٹ جاری اور سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کا ہدف بنانے کے خدشات کا اظہار کیا جاچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ و تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا

🗓️ 11 جنوری 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور

غزہ کے صحافیوں کو جلانا فاشسٹ جنگی جرم ہے: مزاحمت

🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں صحافیوں کے خیموں

امریکی سینیٹر کی ترکی کو کٹیسا کی دھمکی

🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے دھمکی دی

انڈو پیسفک کا بلینکن کو انڈونیشیا اور ملائیشیا بھیجنے کا کام

🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن امریکی انڈو پیسفک پالیسیوں کو

پشاور: رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ’بغاوت‘ کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

🗓️ 15 نومبر 2022پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ کے بنوں بینچ نے بغاوت کے مقدمے

ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی، امریکی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت

🗓️ 11 جنوری 2025 سچ خبریں: چینی شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر امریکا

امریکہ اور چین کے درمیان تناؤ کم ہو رہا ہے: بلنکن

🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شکاگو یونیورسٹی میں ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

پی ڈی ایم میں پڑی ایک اور بڑی دراڑ

🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اپوزیشن لیڈر پر پی ڈی ایم میں شدید اختلاف کھل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے