کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی شہر کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کے حل کے لئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اور شہر کے بنیادیہ ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت کی زیر صدارت جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر بھی موجود تھے، اجلاس میں کورونا وائرس کی نئی لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز بھی زیر بحث آئے۔
دوسری جانب اجلاس کے دوران گورنر سندھ نے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، کچرے کا نظام اور ٹرانسپورٹ کی صورتحال اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق صدر مملکت کو آگاہ کیا جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث چوتھی لہر شروع ہونے کے واضح اشارے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ مُلک میں کورونا کی چوتھی لہر کی واضح علامات ظاہر ہورہی ہیں، ملک میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور وائرس کی بھارتی قسم کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے، ہم لوگوں کی پریشاں حالی کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں، وفاق، کراچی کے معاملات کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
صدر پاکستان کامزید کہنا تھا کہ عوام جلد سے جلد ویکسین لگوائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کےلیے این سی او سی کی ہدایات پر عوام پر صورت عمل کریں جبکہ مؤثر فیصلہ سازی سے پاکستان کو دوسرے ممالک کی نسبت صورتحال سے بچنے میں بہت مدد ملی ہے۔
مشہور خبریں۔
چین سے کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی
جولائی
اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتی
دسمبر
الیکشن التوا کے حق میں قرارداد ملک، جمہوریت کےخلاف سازش ہے، جماعت اسلامی
جنوری
صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل متحدہ عرب امارات کے لیے کچھ نہیں کر سکتے:انصاراللہ
جنوری
پی ٹی آئی حکومت برطرف کرنے میں جنرل باجوہ سمیت چند جرنیلوں نے کردار ادا کیا، فواد چوہدری
جنوری
شہباز گل نے مریم نواز کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
جولائی
اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست پر تنازعہ
فروری