اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے مطابق8 دسمبر کو اختتام ہونے والے کاروباری ہفتے میں ہفتہ وار مہنگائی میں 30.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہنے کی وجہ سے ہفتہ وار کی بنیاد پر کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم کچھ سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے۔
مارکیٹ میں ٹماٹر کی مجموعی قیمتیں 160 روپے سے 200 روپے کے درمیان جبکہ پیاز کی قیمت 200 روپے سے 250 روپے فی کلو رہی، اسی طرح آلو کی قیمت 90 روپے سے 110 روپے فی کلو ہے۔
تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر خوراک کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا جن میں پیاز (8.74 فیصد)، کیلے (2.36 فیصد)، پاسمتی چاول ( 2.22 فیصد)، انڈے (1.98 فیصد)، نمک (1.33 فیصد) اور چینی (1.17 فیصد) ہیں۔
اسی طرح ایل پی جی کی قیمت میں 2.47 فیصد اور ماچس کی تیلی میں 1.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب جن قیمتوں میں کمی آئی ان میں ٹماٹر (25.48 فیصد)، مرغی کا گوشت (3.70 فیصد) ، آلو (3.68 فیصد)، مصور کی دال (0.38فیصد)، 5 لیٹر کوکنگ آئل (0.32 فیصد) اور 2.5 کلو گرام گھی میں( 0.32 فیصد) جبکہ ایک کلو گرام گھی (0.28 فیصد) شامل ہیں۔
سال بہ سال کی بنیاد پر جن چیزوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ان میں پیاز (422.57 فیصد)، ڈیزل (64.57 فیصد)، چائے کی پتی (62.61 فیصد) نمک (57.35 فیصد)، انڈے (55.28فیصد)، پیٹرول (53.85 فیصد)، مردانہ چپل (52.21 فیصد)، کیلے (50.58 فیصد) ، ٹماٹر (49.04فیصد)، چنے کی دال (48.06 فیصد)، مونگ کی دال (45.44 فیصد)، کھانے کا تیل (42.96 فیصد) ماش کی دال (39.98 فیصد) شامل ہیں
مشہور خبریں۔
کیا بائیڈن کے سفر سے پہلے بینیٹ کی کابینہ گر جائے گی؟
جون
غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد متحدہ عرب امارات کا چہرہ سامنے آیا
اکتوبر
نواز شریف کا پاسپورٹ نہ بنانے پر مسلم لیگ(ن) کا رد عمل سامنے آگیا
فروری
نیتن یاہو مقبوضہ مغربی کنارے اور جولان میں بستیوں کو وسعت دینے کے خواہاں
دسمبر
نریندر مودی کی انتہاپسندی کی انتہا، آکسیجن کی کمی کے باوجود پاکستان سے آکسیجن لانے کی درخواست مسترد کردی
مئی
8 سال قبل جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا، عائشہ عمر
اپریل
صیہونی ہمارے انتخابات میں حصہ لینے کے مخالف ہیں:حماس
مارچ
شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس
جون